Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 23, 2021

‎ٹوکیو میں ایک سال کی تاخیر سے کھیلوں کا مہا کمبھ شروع، افتتاحی تقریب میں سبھی ممالک کی نظر آئی طاقت

: جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سبھی ممالک کے عظیم کھلاڑی اپنے اپنے ملک کا پرچم لے کر اترتے ہوئے نظر آئے۔ ہندوستانی ٹیم کے علمبردار میری کوم اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ رہے۔

نئی دہلی:::صدائے وقت۔۔۔ذراؠع۔۔۔۔23 جولائی 2021.

===================================

 کھیلوں کے مہا کمبھ ٹوکیو اولمپک کا باضابطہ آغاز جمعہ کو ہوگیا۔ ٹوکیو کے نوتعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب  کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ممالک کے عظیم کھلاڑی اپنے اپنے ملک کا پرچم لے کر اترے۔ ہندوستانی ٹیم مارچ پاسٹ مین 21 ویں نمبر پر اترا۔ ہندوستان کے پرچم بردار کی ذمہ داری عظیم باکسر میری کوم (Mary Kom) اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ (Manpreet Singh) نے سنبھالی۔

گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ وقت سے دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والی کووڈ-19 وبا کے خوف کے درمیان 32 ویں اولمپک کھیلوں کی ایک سال کے طویل انتظار کے بعد رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروعات ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ان تمام خدشات پر بھی بریک لگ گیا، جو اس کھیل مہا کمبھ کے انعقاد کو لے کر لگائی جارہی تھی۔ حالانکہ افتتاحی تقریب کا انعقاد بغیر ناظرین کے ہی کیا گیا۔ صرف اہم شخصیات، کچھ مہمانوں اور افسران کو ہی اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت ملی۔ آخر میں جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے شروع ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب میں سبھی ممالک کی ’طاقت‘ بھی نظر آئی اور ان کے عظیم کھلاڑی اور تمغے کے دعویدار اپنے اپنے ملک کا پرچم لئے اترے۔ ناظرین کے بغیر منعقد کئے جا رہے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی جذبات امنڈتے نظر آئے اور ایسے میں ’جذبات سے متحد‘ پروگرام کے موافق رہی۔ ٹوکیو اولمپک میں جب رات ہوگئی تھی، تب یہاں کا اولمپک اسٹیڈیم چمک رہا تھا، جس سے اٹھنے والی نئی امید کی چمک پوری دنیا میں سنائی دے رہی تھی

جاپان کے شہنشاہ نارو ہیتو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک، آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشیموتو، کئی دیگر ہستیوں اور 205 ممالک کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں کھیلوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ایک ماہ پہلے ہی انہوں نے اولمپک کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کو لے کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’میں جدید دور کے 32 ویں اولمپک کھیلوں کا جشن مناتے ہوئے ٹوکیوں کھیلوں کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں‘۔