Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 16, 2021

اراضی ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏ہوؠی ‏مارپیٹ ‏میں ‏ایک ‏شخص ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت۔۔16 جولائی 2021۔
====================================
برسٹھی تھانہ حلقہ کے پلٹو پور گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لیکر ہوئی کہا سنی کے بعد ایک دونوں فریق کے درجن بھر لوگ ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک شدید زخمی ایک نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے
۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی سمیت مقامی تھانہ پولیس پہنچ گئی۔نوجوان کی موت سے گاؤں میں پھیلی کشیدگی کے مدنظر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے لالتا سونکر اور گوتم سونکر کے درمیان کافی سال سے اراضی کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔بتاتے ہیں کہ اسی بات کو لیکر جمعہ کے روز دونوں فریق کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی کے دوران ہی دونوں فریق کے درجن بھر لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔نصف گھنٹے بھر چلی مارپیٹ میں ایک فریق سے لالتا سونکر 45اور اس کا بیٹا ابھیشیک سونکر 22سمیت دوسرے فریق کے بھی نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔گاؤں والوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے شدید زخمی بات،بیٹے کو علاج کیلئے مڑیاہوں کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ابھیشیک کو مردہ قرار دیتے ہوئے شدید زخمی لالتا سونکر کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی ایس پی دیہی تربھون سنگھ مقامی تھانہ کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کاجائزہ لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔پولیس نے معاملے میں متوفی کی والدہ کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے نصف درجن لوگوں کو حراست میں لے لیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں لگ گئی ہے۔