Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 16, 2021

‎۔داروغہ ‏کے ‏خلاف ‏کوٽیداروں ‏کا ‏ایس ‏ڈی ‏ایم ‏دفتر ‏کے ‏سامنے ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔16 جولائی 2021۔
========!===================!========
مچھلی شہر تحصیل کے کادن پور گاؤں کے کوٹے دار وریندر گوتم کو مبینہ طور پر داروغہ کے ذریعے پٹائی کرنے کے معاملے میں جمعہ کے روز تحصیل کوٹے دار یونین کے ممبران نے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے داروغہ کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
مذکورہ گاؤں کے کوٹے دار وریندر گوتم نے بتایا کہ اناج نکاسی کے لئے گزشتہ روز وہ چالان جمع واپس لوٹ رہا تھا کہ اسی دوران داروغہ حیدر علی نے موٹرسائیکل کو روک لیا اور کاغذات مانگتے ہوئے بدسلوکی کی۔دادوغہ کے ذریعے کی گئی بدسلوکی کی اطلاع کوٹے دار نے یونین کو دی جس پر جمعہ کے روز یونین کے صدرسریش یادو کی قیادت میں درجن بھر سے زیادہ کوٹے دار ایس ڈی ایم دفتر پر پہنچ کر نعرے بازی کرتے ہوئے داروغہ کے خلاف کاروائی کی مانگ کرنے لگے۔اس دوران یونین نے انتباہ کیا کہ داروغہ کے خلاف کاروائی نہیں ہونے پر اناج تقسیم نہیں کیا جائے گا۔حالانکہ ایس ڈی ایم انجنی کمار نے مشتعل یونین کے ممبران سے ملاقات کر کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے اناج کی تقسیم کرنے کی اپیل کی جس کے پر سبھی تیار ہو گئے۔اس موقع پر سنیل کمار،جتیندر پال،برج لال،گلاب سیٹھ،ہری ناتھ یادو،پروین کنوجیا،چوھری رام بند،بھگت سنگھ،سنیل کمار،دیوی پرساد،رتناکر سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔