Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 16, 2021

کلکٹریٹ ‏آڈیٹوریم ‏میؔ ‏ضلع ‏امن ‏کمیٽی ‏کی ‏میٽنگ ‏کا ‏انعقاد

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔۔16 جولائی 2021۔
++++++++++++(++++(+++++++++++++++++
آئندہ عیدالاضحی و دیگر تیوہار کو لیکر جمعہ کے روز امن کمیٹی کی میٹنگ ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ عیدالاضحی کا تیوہار سابقہ کی طرح باہمی اتحاد اور پر امن طریقے سے منایا جائے گا۔انھوں نے ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا کو ہدایت کیا کہ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی اورسبھی محلوں میں گندگی کو جمع کرنے کیلئے کنٹرینر رکھاجائے۔انھوں نے عیدالاضحی کے تین روز تک پورے شہری علاقہ میں صاف،صفائی کے ساتھ پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت کی۔انھوں نے کہا کہ اجتماعی نماز سے متعلق ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی گائیڈلائن نہیں آئی ہے،ایسے میں لوگ بھیڑ کی شکل میں جمع نہ ہو کرسابقہ سال کی طرح گھروں میں ہی نماز اداکریں۔ایس پی دیہی تربھون سنگھ نے اپیل کیا کہ تیوہار میں کسی طرح کا تنازعہ نہ پیدا ہونے دیا جائے،باہمی اتحاد اور پر امن ماحول مین تیوہار کو مناتے ہوئے حکومت کے معاشرتی فاصلے کی گائیڈلائن پر عمل کیا جائے۔میٹنگ میں اے ڈی ایم راج کمار دیویدی،سی او صدر جتیندر دوبے،سٹی مجسٹریٹ انل اگنی ہوتری،امن کمیٹی کے ڈاکٹر شکیل،مظہر آصف،انوارالحق گڈو،بیوپار منڈل کے صدر اندربھان سنگھ،درگا پوجا کمیٹی کے صدر وجے سنگھ باغی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔