Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 16, 2021

دال ‏جمع ‏خوری ‏کی ‏حکومت ‏کی ‏پالیسی ‏کے ‏خلاف ‏اناج ‏منڈی ‏کے ‏دکانداروں ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔16 جولائی 2021۔
==!=!=!=============!!=!!==============
حکومت کی جانب سے دال کو جمع کرنے کا معیار طے کرنے کے خلاف جمعہ کے روز صنعت بیوپار منڈل کے صدر دنیش ٹنڈن کی قیادت میں اناج منڈی کے تما دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کر علامتی مظاہرہ کیا۔اس دوران بیوپاریوں نے عوامی نمائندوں کو میمورنڈم سونپ قانون کو ختم کرنے کی مانگ کی۔
اناج بیوپار یونین کے ضلع صدر سنجے کیڈیا نے بتایا کہ اس نئے قانون سے تھوک بیوپار ی کیلئے دال کا اسٹاک محض 200میٹرک ٹن اور خوردہ بیوپاریوں کے لئے 5میٹرک ٹن رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جو صحیح نہیں ہے۔اس قانون سے صنعت،بیوپار یوں کے ساتھ کسانوں اور صارفین کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس قانون سے کسانوں کو دال فروخت کرنے میں کافی پریشانی کا سامان کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے کورونا وبا کے دوران ویسے بھی بیوپاری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں،ایسے میں اس قانون سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔بیوپاریوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ بیوپاریوں پر لگائے گئے اس قانون کو جلد واپس نہیں کیا گیا تو قومی قیادت کی ہدایات پر تحریک چلایا جائے گا۔اس موقع پر رام کمار ساہو،منوج ساہو،چیتن ٹنڈن،دنیش اگرہری،منگلا پرساد،یشونت ساہو،رتیش گپتا،وید پرکاش گپتا،محمد عمر،امت جیسوال سمیت دیگر بیوپار ی موجود رہے۔