Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 16, 2021

ضلع ‏کے ‏تمام ‏مواضعات ‏میں ‏تالاب۔کھیل ‏کا ‏میدان۔رننگ ‏ٹریک ‏کے ‏تعمیر ‏کے ‏سلسلہ ‏میں ‏بی ‏ڈی ‏او ‏کے ‏ساتھ ‏ضلع ‏مجسٽریٽ ‏کی ‏میٽنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔۔16 جولائی 2021۔
++++++++++(++++++++++++++(++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے ضلع کے سبھی بی ڈی او کے ساتھ سبھی گاؤں میں تالاب،کھیل کا میدان اور رننگ ٹریک تعمیر کرائے جانے سے متعلق جمعہ کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ کی۔
میٹنگ میں انھوں نے تمام بی ڈی او کو ہدایت کیا کہ وہ اپنے حلقوں میں آنے والے سبھی گاؤں میں کھیل کا میدان قائم کرائے،جس سے نوجوان کو کھیلنے کے لئے دور نہیں جانے کی ضروری ہو۔انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر دوڑنے کے دوران اکثر نوجوان کسی گاڑی وغیر ہ کی زد میں آکر زخمی ہو جاتے ہیں، رننگ ٹریک کے تیار ہونے سے نوجوان طبقہ جو رننگ کرنے کیلئے سڑکوں اور دوسرے میدانوں میں جانے کی مجبوری ختم ہو جائے گی۔انھوں نے ہدایت کیا کہ سبھی گاؤں میں تالاب بنا کر گاؤں کے سبھی پانی کی نکاسی تالاب میں کرائی جائے جس سے پانی کے جمع او رگندگی ہونے سے بچاجاسکتا ہے۔اس موقع پر سی ڈی او انوپم شکلا،ڈپٹی کمشنر منریگا بھوپیندر سنگھ سمیت تمام بی ڈی او موجود رہے۔