Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 5, 2021

جونپور ‏کی ‏مختصر ‏اہم ‏خبریں۔۔۔

جون پور...اتر پردیش ۔۔۔صدائے وقت ۔۔نماؠندہ۔۔۔5 جولائؠ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
قومی صاف گنگا مشن نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ شہر کے سدبھاؤنا پل سے ہنومان گھاٹ ہوتے ہوئے بجرنگ گھاٹ تک ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے 8کروڈ 50لاکھ روپے کی لاگت کا سنگ بنیاد پیر کے روز صوبائی وزیر مملکت برائے رہائشی اور شہری منصوبہ بندی گریش چندر یادو نے کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم رہتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے کام کرتے رہیں گے۔ ضلع میں نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت سدبھاونا پل سے بجرنگ گھاٹ تک لائٹنگ، بیت الخلا، سبز درخت اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سات گھاٹوں کی تعمیر ہونی ہے جس کی منظوری مل چکی ہے، کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ اس کام کو صوبائی وزیر کی کافی کوششوں سے منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ نمامی گنگے کی ٹیم کام کومقررہ مدت میں مکمل کرے گی۔ یہ گھاٹ ایک ماڈل گھاٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا جس سے سیاحت اور مذہبی اعتبار سے بھی شہر کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں نمامی اسکیم اور امرت اسکیم کے تحت کام جاری ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ کام اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، جس سے لوگوں کو کافی سہولت ملے گی۔ اس موقع پر جوائنٹ مجسٹریٹ ہمانشو ناگپال، اے ڈی ایم راج کماردیویدی، ضلع انفارمیشن افسر منوکامنارائے سمیت دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++
شہر کے محلہ چتر ساری میں مرحوم حاجی سید قیصر رضان کی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کوخطاب کرتے ہوئے مولانا زرگام حیدر رضوی نے کہا کہ اسلام میں سلام کرنے کی بھی ایک فضیلت ہے۔جب ایک مومن دوسرے مومن بھائی کو سلام عرض کرتا ہے تو اللہ تعلی اس کا بھی ثواب اس کیلئے حق میں دیتے ہیں جبکہ شیطان پریشان ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ اوراہل بیت نے اللہ کے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں کو بیدار کرنے میں پوری زندگی کو لگا دیا۔ آج کا انسان خود کو مسلمان کہتا ضرور ہے لیکن دراصل وہ پیغمبر اسلام ؐ اور اہل بیت کی کسی باتوں پر عمل نہیں کرتا۔انھوں نے لوگوں سے اسلام کے اصل طریقے کو زندگی میں عمل کرنے کی تلقین دی۔اس سے قبل مجلس کا آغاز سوزخوانی سے جوہرکین و ان کے ہمنواں نے کیا۔بعد مجلس انجمن اصغریہ پرانی بازار نے نوحہ ماتم کیا۔اس موقع پر مولانا سید صفدر حسین زیدی،مولانا احمد عباس رضوی،مولانا مرغوب عالم،مولانا آصف،محمد رضا،گیان کمار،وقار خان،عارف حسینی،حسین قمر دیپو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں سلمان رضا اور عرفان رضا نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ارند گاؤں میں گزشتہ دیر شام گھر کے باہر کھیل رہا معصوم تیز رفطار موٹرسائیکل کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کی دیر شب ضلع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے یحیٰ مرزا کا سات سالہ معصوم بیٹا عیان مرزا گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ کھیل کے دوران ہی سڑک سے گزر رہی تیز رفطار موٹرسائیکل نے اسے زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں معصوم شدید زخمی ہو گیا۔زخمی حالت میں اہل خانہ علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں دیر شب علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کیراکت کوتوالی حلقہ کے سینا پور گاؤں میں گومتی ندی کنارے مشتبہ حالت میں ضعیف کی ہوئی موت کے بعد لاش کے آخری رسوم ادا کر رہے لوگ اس وقت لاش کو چھوڑ کر فرا ر ہو گئے جب ضعیف کے رشتہ داروں نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے گھاٹ پر پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے بلی رام چوہان65اپنی اہلیہ جگنا دیوی کے ساتھ رہتے تھے۔بتاتے ہیں کہ ضعیف لا اولاد تھا اور ایک ہفتہ قبل کی ہی پوری زمین کو گاؤں کے ہی نرسنگھ کو بینامہ کر دیا تھا۔زمین کی ترمیم کا عمل چل ہی رہا تھا کہ مشتبہ حالت میں اس کی موت ہو گئی۔ضعیف کی موت ہونے پر نرسنگھ چوہان نے گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کو ساتھ لیکر آخری رسوم کیلئے لاش کو لیکر گھاٹ پر پہنچا۔گھاٹ پر لاش کے آخری رسوم کی تیاری چل رہی تھی کہ اسی دوران ضعیف کا سالا مان سنگھ چوہان اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس کو قتل کرنے کا الزام لگانے لگا۔ہنگامہ ہوتے لاش لیکر آئے سبھی لوگ فرار ہو گئے۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔