Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

شبلی نیشنل انٹر کالج اعظم گڑھ.. منیجر عبد القیوم خاں حسب سابق منیجر برقرار رہیں گے...... انسپکٹر آف اسکول کا فیصلہ.

انسپکٹر آف اسکول اعظم گڑھ نے نو منتخب منیجر کو چارج دینے سے کیا انکار.. مورخہ 7 مارچ 2021 کے الیکشن کو ماننے سے انکار.. پھر سے نیے الیکشن تک پرانی کمیٹی کو حسب سابق کام کر تے رہنے کی ہدایت. فیصلے سے انگلش میڈیم طلباء و اسٹاف میں خوشی کی لہر 
اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ خصوصی. 4 جولائی 2021. 
====================================
دی اعظم گڑھ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چل رہے شبلی انٹر کالج میں مہینوں سے کوئی منیجر نہیں تھا. در اصل عبد  القیوم خاں منیجر کے فرائض انجام دے رہے تھے. اسی درمیان مورخہ 7 مارچ 2021 کو سوسائٹی کا الیکشن ہوا جس میں منیجر عبد القیوم خاں کو شکست سے دوچار ہونا پڑا.. نئے منتخب ممبران نے مرزا محفوظ بیگ  کو نیا منیجر منتخب  کیا.. منیجر منتخب ہونے کے بعد چارج لینے کے لئے مرزا محفوظ الرحمن بیگ  نے انسپکٹر آف اسکول کو عرضی دی. جس پر منیجر عبد القیوم نے الیکشن کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اعتراض داخل کیا. 22 جون کو انسپکٹر آف اسکول نے منیجر عبد القیوم خاں کے اعتراض کو صحیح قرار دیتے ہوئے. نئ کمیٹی کے الیکشن کو غیر قانونی مانتے ہوئے دوبارہ فریش الیکشن ہوئے تک پرانی کمیٹی کو بحال کر دیا. 
انسپکٹر آف اسکول نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کرانے کے لئے جب ان سے کمیٹی نے آبزرور کی مانگ کی تو انھوں نے سب رجسٹرار چٹ فنڈ سے جنرل باڈی ممبران کی فہرست مانگی ۔ رجسٹرار نے یہ کہکر کہ جنرل باڈی کے ممبران کا معاملہ آلہ آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا وہ جنرل باڈی کی فہرست نہیں  دے سکتے. اس بنا پر انسپکٹر آف اسکول نے اپنا آبزرور بھی نہیں بھیجا. 
اس کے باوجود بھی 7 مارچ 2021 کو سوسائٹی کا الیکشن ہوا اور پرانی کمیٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا... مگر انسپکٹر آف اسکول نے اس الیکشن کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے پرانی کمیٹی کو بحال رکھا. 
ہمارے نمائندے خاص کے مطابق منیجر عبد القیوم خاں نے شبلی انٹر کالج میں اپنی مدت کار کے دوران بہت سے تاریخی کام کیے... کالج میں تعمیراتی کاموں کے علاوہ ان  کا نمایاں کارنامہ انگلش میڈیم انٹر کالج کا قیام ہے. انھوں نے  اسی انٹر کالج کیمپس میں ہی انگلش میڈیم اسکول قائم کرکے اور اس کو متعلقہ بورڈ سے الحاق کر کے ایک تاریخی کام کیا جس کی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے.. اس انگلش میڈیم کالج میں تعلیم بھی معیاری ہے اور مسلمانوں کو اعظم گڑھ میں ایک اچھا  انگلش میڊیم ادارہ بھی مل گیا.. طلباء کی تعداد بھی کم نہیں..شہر کے لوگ بھی اس کارنامے کو تاریخی قرار دیتے ہیں.
 ہمارے نمائندے نے جب منیجر عبد القیوم سے فون پر رابطہ کرکے یہ جاننا چاہا کہ اتنی اچھی کارکردگی کے باوجود وہ الیکشن کیوں ہار گئے تو انھوں نے کہا کہ در اصل ان کی مقبولیت سے پریشان ہوکر کچھ لوگوں نے ان کے خلاف ایک مہم چھیڑ رکھی ہے.. غلط پروپگنڈا اور جھوٹی الزام تراشیوں کے چلتے ایسے لوگ وقتی طور پر کامیاب ہو گئے ہیں.. مگر جب حقیقت سامنے آئے گی تو منظر کچھ اور ہوگا 
فی الحال عبد القیوم خاں الیکشن ہارنے کے بعد بھی قانونی داؤ پیچ کی بدولت  منیجر کی کرسی پر برقرار ہیں.. 
انسپکٹر آف اسکول کے فیصلہ آنے کے بعد ان کے بہی خواہ خوش ہیں ساتھ ہی کالج کے طلبہ و اسٹاف بطور خاص انگلش میڈیم نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے.