Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

سابق ‏ممبر ‏پارلیمنٽ ‏دھننجؠے ‏سنگھ ‏کو ‏لکھنۏ ‏کی ‏عدالت ‏نے ‏مفرور ‏ملزم ‏قرار ‏دیا۔ ‏جونپور ‏کی ‏سیاست ‏میں ‏طہ ‏میگوؠیوں ‏کا ‏بازار ‏گرم

جون پور۔۔اتر پردیش ...صدائے وقت ۔۔نماؠندہ۔۔6 جولاؠی 2021.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سابق بلاک پرمکھ اجیت قتل معاملے میں ملزم سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو لکھنو کی عدالت میں فرار قرار دے دیا ہے۔سابق ممبر پارلیمنٹ پر پولیس کے ذریعے 25ہزار کے انعام کا بھی اعلان ہے۔عدالت کے ذریعے فرار قراردینے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع کی سیاست میں ایک بار پھر چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔دھننجے سنگھ نے تین روز قبل ہی اختتام ہوئے ضلع پنچایت صدر عہدے کیلئے اپنی اہلیہ کو صدر منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح ہو کہ جونپور پارلیمانی حلقہ سے سابق ممبر پارلیمنٹ رہے دھننجے سنگھ پر کچھ ماہ قبل لکھنو کے گومتی نگر علاقہ میں مؤ کے سابق بلاک پرمکھ اجیت کے قتل میں پولیس نے ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔معاملے میں پولیس نے عدالت سے گرفتاری وارنٹ لیکر تلاش کرتے ہوئے ان کی جونپور واقع رہائش پر کئی بار چھاپہ ماری بھی کیا لیکن پولیس کو خالی ہاتھ واپس ہونا پڑا۔حالانکہ ہائی کورٹ سے ضمانت لیکر گزشتہ دنوں اختتام ہوئے ضلع پنچایت صدر عہدے کیلئے الیکشن میں امیدوار اپنی اہلیہ شری کلا سنگھ کو فتح دلانے کیلئے انھوں نے کافی اہم کردار ادا کرتے ہوئے بطور آزاد امیدوار فتح حاصل کرتے ہوئے  تاریخ رقم کر دی ہے۔فی الحال لکھنو عدالت میں سماعت کے دوران کئی بار غیر حاضر رہنے پر منگل کے روز عدالت نے انھیں فرار قرار دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا ہے۔عدالت کا فیصلہ آتے ہی ضلع کی سیاست دوبارہ گرم ہو گئی ہے کیوں کہ آئندہ10جولائی کو ہی بلاک پرمکھ عہدے کیلئے الیکشن ہونا ہے جس میں کئی سیٹوں پر دھننجے سنگھ اپنے حامیان کو فتح دلانے میں لگے  ہوئے تھے۔