Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

ضلع ‏مجسٽریٽ ‏نے ‏زیر ‏تعمیر ‏میڈیکل ‏کالج ‏کا ‏کیا ‏معاؠنہ

جون پور۔۔اتر پردیش /صداؠے وقت ۔۔6جولاؠی 2021۔
============!====!===================
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورمانے منگل کے روز صدیق پور میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔میڈیکل کالج میں چل رہے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے انھوں نے مزدوروں کی تعدادسے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے تیزی سے کام کو کرانے کی ہدایت پروجیکٹ مینیجر کو کیا۔
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورنے ما منگل کے روز اچانک زیر تعمیر صوبائی میڈیکل کالج صدیق پور پہنچ کر کام کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے پروجیکٹ مینیجر آر کے سنگھ سے کام میں لگے مزدوروں کی تعداد سے متعلق معلومات حاصل کی گئی۔پروجیکٹ مینیجر نے بتایا کہ اس وقت میڈیکل کالج کی تعمیر میں 700مزدور لگائے گئے ہیں جس پر ڈی ایم نے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے بتایا کہ میڈیکل کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے آن لائن کئے جانے کا پروگرام کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔کالج کی او پی ڈی ضلع اسپتال میں چل رہی ہے اور پرنسپل اور ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ جولائی کے آخر ہفتہ تک میڈیکل کالج کیمپس میں ہی او پی ڈی چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس موقع پر جے ای راجیش کمار،ٹاٹا کمپنی کے آر سی ایم آر کے سنگھ،سپلائر سنیل یادو سمیت دیگر زمہ دار موجود رہے۔