Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

ایم ‏آؠی ‏ایم ‏پارٽی ‏کی ‏میٽنگ ‏کا ‏انعواد

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔۔صداؠے وقت۔۔۔6 جولاؠی 2021۔
===!=!!===============================
مڑیاہوں اسمبلی کے رام پور نگر پنچایت میں ایم آئی ایم پارٹی کی ایک میٹنگ شہر صدر شہزاد صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔بطور مہمان خصوصی ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ آزادی کے 74سالوں کے بعد بھی ملک میں دلت اورمسلمان سیاسی،معاشرتی و اقتصادی طور پر پسماندہ ہے۔سبھی پارٹیوں نے دلت اور مسلم معاشرے کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین پارٹی کا اہم مقصدر معاشرے کے پسماندہ طبقے کو انصاف دلانا ہے۔انھوں نے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں ایم آئی ایم اور اس کی اتحاد والی پارٹیوں کا مقابلہ بھاجپا سے ہوگا۔ سماجوادی پارٹی بھی بھاجپا کو روکنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ضلع پنچایت الیکشن کے نتائج اس کی مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع کی سیٹ کیلئے 44ضلع پنچایت ممبران کی گنتی کروانے والی سماجوادی پارٹی کو محض12ووٹ حاصل ہوا۔اب مسلم معاشرے کا بھروسہ سماجوادی پارٹی سے ختم ہو رہا ہے۔اس سے قبل رام پور یونٹ کے نو نامزد عہدیداران کو نامزدگی خط دیاگیا۔اس موقع پر مڑیاہوں قصبہ صدر نمیر انصاری،مچھلی شہر اسمبلی صدر نوشاد،کامران احمد،محمد اکرم،سراج سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔