Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

اے ‏ٹی ‏ایم ‏سے ‏22 ‏لاکھ ‏سے ‏زیادہ ‏کی ‏رقم ‏غاؠب۔۔کمپنی ‏کے ‏افسران ‏حیران۔۔۔پولس ‏راز ‏کھولنے ‏میں ‏ناکام۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت ۔۔6 جولاؠی 2021۔
====================================
شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ کے اے آر ٹی او دفتر کے قریب واقع یونین بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سے مشتبہ حالت میں 22لاکھ 72ہزار روپے غائب ہو گئے۔معاملے کی معلومات ہوتے ہی اے ٹی ایم میں پیسہ ڈالنے والی کمپنی سمیت افسران میں کھلبلی مچ گئی۔حیرت کی بات یہ کہ اے ٹی ایم کو بغیر نقصان پہچائے لاکھوں روپے غائب کیسے ہو گئے۔معاملے میں کمپنی کے افسران مقدمہ درج کرانے کیلئے ہفتوں سے تھانہ کا چکر لگا رہے ہیں۔
واضح ہو کہ یونین بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم مشین میں پیسہ ڈالنے کی ذمہ داری سکیور ویلیو انڈیا لمٹیڈ کمپنی کو دیا گیا ہے۔کمپنی کے آپریشن انچارج نے بتایا کہ گزشتہ 15جون کو کمپنی کے ملازم شبھم سنگھ اور دیوآنند نے بتایا کہ لائن بازار تھانہ تحت اے آر ٹی او دفتر کے قریب واقع بینک کے اے ٹی ایم مشین کا لاک نہیں ہونے کی وجہ سے سیف ڈور کو انجینئر اور ان کی ٹیم کے ذریعے توڑا گیا۔یہ کاروائی اے ٹی ایم کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی موجودگی میں کیا گیا۔لاک توڑنے کے بعد پیسے کو ملایا گیا تو 22لاکھ72ہزار روپے غائب ملے۔اے ٹی ایم میں محض 2350روپے ہی بچے ہوئے تھے۔اے ٹی ایم میں آخری مرتبہ گزشتہ7جون کو کمپنی کے ملازم کرپا شنکر موریہ اور نیرج سنگھ کے ذریعے پیسہ ڈالا گیا تھا لیکن مشتبہ حالت میں غائب ہوئے پیسے کا کوئی پتہ نہیں چل رہاہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی کمپنی کے افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔معاملے میں کمپنی کے انچارج اپنے اہلکاروں کے ساتھ 16جون سے مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ سمیت پولیس افسران کے دربار میں چکر لگا رہا ہے لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔