Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 6, 2021

ڈی ‏سی ‏ایم ‏سے ‏کچل ‏کر ‏سایکل ‏سوار ‏نوجوان ‏کی ‏موت۔۔۔ڈراؠیور ‏فرار

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔6جولائی 2021۔
====================================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں مزار کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر گزشتہ دیر شب سائیکل سے گھر جا رہے نوجوان کو پیچھے سے آرہی ڈی سی ایم نے کچل دیا جس کے سبب میں جائے واقوعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے بھسوڑی گاؤں کا رہنے والا دیوی دیال دوبے30ولد درگا دوبے شاہ گنج قصبہ میں واقع ایک دکان پر موبائل کا کام کرتا تھا۔روزانہ کی طرح دیر شام دکان بند ہونے کے بعد سائیکل سے گھر جانے کیلئے نکلا تھا۔بتاتے ہیں کہ نوجوان سائیکل لیکر شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ سلطان پور کی طرف سے آرہی تیز رفطار ڈی سی ایم بے قابو ہو کر کچلتے ہوئے کھڈے میں چلی گئی۔حادثہ میں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔راہگیروں نے شاہراہ پر خون آلودہ لاش کو دیکھ اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کراتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ڈی سی ایم کو قبضہ میں لے لیا۔