Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 7, 2021

معروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال، بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں غم کی لہر..ممبؠ ‏میں ‏لی ‏آخری ‏سانس۔

دلیپ کمار 98 بر س کے تھے ۔ دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھی۔

ممبؠی / صداؠے وقت ۔۔۔ذراؠع۔۔۔7 جولاؠی 2021

++++++++++++++++++++++++++++++++++

بالی ووڈ کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ، محمد یوسف خان کا اتنقال ہوگیاہے۔ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دلیپ کمار 98 بر س کے تھے ۔ دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھی۔ تاہم آج ایک بری خبر آئی ہے دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی ہے۔

دلیپ کمار نے ہمیشہ کے لئے دنیا کو الوداع کہہ دیاہے۔ انہوں نے آج صبح 7.30 بجے آخری سانس لیا۔ دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ایک بار پھر ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ان کے مداحوں میں بھی غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ دلیپ کمار کی آخری رسومات آج ممبئی کے سنٹا کروز قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔ دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، ان کی اہلیہ سائرہ بانو مستقل طور پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات بانٹ رہی تھیں۔ گزشتہ روز ہی ، انہوں نے کہا تھا کہ اب دلیپ کمار کو ایک بار پھر دعاؤں کی ضرورت ہے۔

دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔ وہ 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہیں ہندی سنیما میں 'دی فرسٹ خان' اور 'ٹریجڈی کنگ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہندی سنیما میں بہترین اور منفرد اداکاری کا سہرا انہیں جاتا ہے۔

انہوں نے 6 دہائیوں تک ایک بہترین خدمات انجام دی ہے۔ دلیپ کمار نے اپنی اداکاری کا آغاز 1944 میں بمبار ٹاکیز کی پروڈیوس کردہ فلم جوار بھاٹا سے کیا تھا۔ تقریبا پانچ دہائیوں پر محیط اداکاری کے کیریئر میں ، انہوں نے دیوداس ، نیا دور ، مغل اعظم ، گنگا جمنا ، کرانتی اور کرما سمیت 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔ دلیپ کمار کو آخری بار 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم قلعہ میں دیکھا گیا تھا۔