Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 4, 2021

سانپ ‏کاٽنے ‏پر ‏علاج ‏کے ‏لیے ‏لے ‏جارہے ‏مریض سمیت دو ‏نوجوان ‏کی ‏موت۔۔۔تین ‏اموات ‏سے ‏گاۏں ‏میں ‏کہرام۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت ۔۔نمائندہ۔۔4 جولائی 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
بدلاپور تھانہ حلقہ کے پورا مکند گاؤں کے قریب وارانسی۔لکھنو شاہراہ پر اتوار کے روز سانپ کانٹے ہوئے دوست کا علاج کرانے لے جا رہے موٹرسائیکل سوار تین نوجوان ٹرک کی زد میں آنے سے شدد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے کاروائی میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے ہری ہر پور گاؤں کے رہنے والے روی رجک20ولد رمیش رجک کو اتوار کی صبح گھر میں ہی سانپ نے کانٹ لیاتھا۔نوجوان کے سانپ کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی اس کے دوست سچن یادو21اور وکاس رجک25ولد سبھاش رجک موٹرسائیکل سے لیکر علاج کیلئے بدلاپور موٹرسائیکل سے لیکر جانے لگے۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار تینوں نوجوان شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تھے کہ اسی دوران سامنے سے آرہی ٹرک نے موٹرسائیکل کو زد میں لے لیا جس کے سبب میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہونے کے بعد ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہو گیا۔ادھر راہگیروں کی اطلاع پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے سچن کو مردہ قرار دیتے ہوئے دیگر دونوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں آتے وقت راستہ میں ہی دونوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔حادثہ میں ایک ساتھ تین نوجوانوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔