Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 4, 2021

زیر ‏تعمیر ‏میڈیکل ‏کالج ‏کی ‏چھت ‏سے ‏گر ‏کر ‏ایک ‏مزدور ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت ۔۔4 جولاؠی 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے صدیق پور میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کی چھت سے گزشتہ دیر شام گرنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے لاش کو اس کے گھر بنگال بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ میڈیکل کالج کی تعمیر میں ٹھیکدار کے ساتھ آیا اسحاق 36ساکن مالدہ مغربی بنگال کام کرنے کے بعد دیر شام چھت سے اتررہا تھا کہ اندھیرہ ہونے کی وجہ سے پیر پھیل گیا اور وہ زیر تعمیر میڈیکل کالج کی چھت سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ساتھی مزدوروں نے ٹھکیدار کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی حالت میں لیکر ضلع اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔