Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 17, 2021

ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں یوم تحصیل کا انعقاد ‏

جون پور..اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔17 جولائی 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کل 45 شکایات موصول ہوئی،جن میں سے 5 شکایات کاموقع پر ہی تصفیہ کراتے ہوئے باقی شکایات کو متعلقہ افسران کو معیار تصفیہ کرانے کی ہدایت کے ساتھ دی گئی۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کیا کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ موقع پر موصولہ شکایات کو معیار کے ساتھ تصفیہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہ آئیں اور غلط رپورٹ نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی افسران،ملازم بے خوف ہو کر کام کریں،کسی کے ذریعے غلط رپورٹ لگانے کا دباؤ دینے پر آگاہ کرائیں۔
انھوں نے تمام افسران کو ہدایت کیا کہ آئندہ یوم تحصیل کے وقت شکایت رجسٹر اپنے پاس رکھیں۔ مذکورہ رجسٹر میں شکایت کنندہ کا نام، پتہ، موبائل نمبر درج کیا جائے،جس سے ان لوگوں سے بات کر تصفیہ کے بارے میں معلومات حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر متعلقہ محکمہ کے افسران اسی روز شکایات کو موقع پر ہی حل کریں اور پانچ شکایات کی نشاندہی کر ٹیموں کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دیں۔اس موقع پر   ضلع مجسٹریٹ نے شکایت رجسٹر طلب کرکے چک روڈ پر غیرقانونی قبضے سے متعلق شکایت کی جانچ کی۔ شکایت کنندہ پیارے پور رہائشی رام جیت یادو سمیت کل 16 شکایت دہندگان سے بات کرشکایت کی حالت معلوم کی۔ اس موقع پر ایس پی دیہی تربھون سنگھ،ایس ڈی ایم صدرر نتیش سنگھ، سی او صدر جتیندر دوبے، پی او ڈوڈا انل ورما، سی وی او ڈاکٹر وریندر سنگھ، وپن یادو، سریش موریہ، راجیو سنگھ سمیت دیگر افسران موجود رہے۔
اسی ترتیب میں مڑیاہوں تحصیل آڈیٹوریم میں ایس ڈی ایم منگلیش دوبے کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران کل78لوگوں نے درخواست دیکر انصاف کی فریاد کی جس میں موقع پر ہی 7معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر کو متعلق محکمہ کو وقت کی حد میں معیاری تصفیہ کیلئے دیا گیا۔
شاہ گنج تحصیل میں اے ڈی ایم رام پرکاش کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا جس میں 36فریادیوں نے درخواست دیا۔اس دوران موقع پر ہی 5معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر کو متعلق محکمہ کو تصفیہ کیلئے دیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،تحصیلدار ابھیشیک رائے،سی او انکت کمارسمیت دیگر افسران موجود رہے۔
مچھلی شہر تحصیل میں ایس ڈی ایم انجنی کمار سنگھ کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران کل59شکایات موصول ہوئی جس میں موقع پر ہی10معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر کو متعلق افسران کو وقت سے معیاری تصفیہ کیلئے دیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار اجے کمار پانڈے سمیت تمام افسران موجود رہے۔