Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 17, 2021

اسلحہ ‏کے ‏زور ‏پر ‏ٹرک ‏ڈراؠیور ‏سے ‏ایک ‏لاکھ ‏کی ‏لوٹ۔۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صداؠے وقت۔۔۔17 جولائی 2021۔
+++++++++++++++(+++++++++++++++++++
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے جونپور۔اعظم گڑھ شاہراہ پر واقع کیشوپور ریلوے کراسنگ کے قریب گزشتہ دیر شب مال اتار کر واپس لوٹ رہے ٹرک ڈرائیور کو طمنچہ دکھا کر دو بدمعاشوں نے سرراہ ایک لاکھ پانچ ہزار روپے لوٹ لیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہے ایک بدمعاشوں کو ڈرائیور اور خلاصی نے شور مچاتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر پکڑا گیا بدمعاش بھی ہفتہ کی الصبح تھانے سے مشتبہ حالت میں ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا جس سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔پولیس معاملے میں مقدمہ درج کر بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے دبش دے رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق الہ آباد ضلع کے دانڈی نینی کا رہنے والا شمشیر ٹرک پر مال دال کر اعظم گڑھ ضلع کے مارٹن گنج کے نوناری گاؤں گیا تھا۔جہاں عبداللہ بلڈنگ میٹریل کی دکان پر مال کھالی پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے لیکر واپس الہ آباد جانے کیلئے دیر شب نکلا۔بتاتے ہیں کہ ڈرائیور ٹرک کو لیکر شاہراہ کے مذکورہ ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دوبدمعاشوں نے طمنچہ دکھاتے ہوئے ٹرک کو روک لیا اور ڈرائیور کے پاس سے پیسہ لوٹ کر بھاگنے لگے۔بدمعاشوں کے بھاگنے کے دوران ہی ڈرائیور اور خلاصی شور مچاتے ہوئے پیچھا کر لیا اور ایک بدمعاش کو مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑ کر اطلاع پولیس کو دی۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پکڑے گئے ملزم کو حراست میں لیکر تھانے آئی جہاں ڈرائیور کی تحریر پر مقدمہ قائم کر کاروائی کر رہی تھی کہ اسی دوران ہفتہ کی الصبح ہتھکڑی سمیت بدمعاش مشتبہ حالت میں فرار ہو گیا۔تھانہ احاطے سے بدمعاش کے فرار ہوتے ہی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار،سی او کیراکت شبھم توڑی تھانے میں پہنچ کر پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کی۔