Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 17, 2021

اسٹیٹ بینک کی گرا ہک مرکز سے اسلحہ کے دم پر حوصلہ بلندبدمعاشوں نے 40ہزار روپے لوٹ کر فرار۔۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔17 جولائی 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے پٹی نریندر پور بازار میں واقع اسٹیٹ بینک کی گرا ہک مرکز سے اسلحہ کے دم پر حوصلہ بلندبدمعاشوں نے 40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔سربازار لوٹ کی خبر ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس موقع پر پہنچ گئے۔سی سی ٹی وی کی مد د سے پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے بھگاسہ گاؤں کے رہنے والے پرکشت سنگھ مذکورہ بازار میں اسٹیٹ بینک کی فرنچائزی چلاتے ہیں۔فرنچائزی پر پیسوں کا لین دین بازارکے رہنے والے وکرم سنگھ دیکھتے ہیں۔بتاتے ہیں کہ ہفتہ کی دوپہر میں دو موٹرسائیکل پر سوار چار بدمعاش پہنچے اور طمنچہ دکھا کر دھمکی دیتے ہوئے کاؤنٹر میں رکھا 40ہزار رپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی متاثر نے مالک سمیت پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی بازار میں موجود پولیس سرگرم ہوتے ہوئے بدمعاشوں کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر لوٹ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج دیوی ور شکلا سمیت شاہ گنج اور کھٹہن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثر کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کردکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بدمعاشوں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔