Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 18, 2021

حج کا رُکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔۔


نئی دہلی۔۔۔مکہ۔۔سعودی عربیہ۔۔۔۔۔صدائے وقت۔۔ذرائع۔۔19 جولائئ 2021۔

====================================


حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا ، عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے، مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔

حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیے ہیں

حج کا رُکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچےتھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔

اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔