Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 20, 2021

روڈ ‏سیفٹی ‏کمیٹی ‏کی ‏میٹنگ ‏کا ‏انعقاد۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت۔۔20 جولائی 2021۔
+++++++++(+(+++++++++++++++++++++++
ضلع مجسٹریٹ / چیئرمین روڈ سیفٹی کمیٹی منیش کمار ورما کی صدارت میں روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ منگل کے روزکلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ 
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے روڈ سیفٹی کمیٹی کے ممبروں کے سامنے روڈ سیفٹی سے متعلق موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افراد کو ضلع کے تمام سیاہ اسپاٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور متنبہ کیا کہ آئندہ میٹنگ تک سبھی اسپاٹ پر اگر مناسب کاروائی نہیں ہوئی توکارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے ضلع کے تمام قومی شاہراہ پر روٹ ڈائیورزن والی لنک سڑکوں پر رفلیکٹرز کے ساتھ سائن بورڈ اور اسے ملحقہ رابطہ سڑکوں پر بریکر لگانے کی ہدایت کیا۔ شہر کی تمام سڑکوں پر موجود کھڈوں کو فوری طور پر بھرنے کی ہدایت کی۔ اے آر ٹی او دفتر اور فٹنس پٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹنگ ٹریک کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی آر او راج کمار دیویدی،سی او سٹی جتیندر کمار دوبے، اے آر ٹی او ایس پی سنگھ، انسپکٹر اشوک کمار سریواستو، ضلع بیسک تعلیم افسرگورکھ ناتھ پٹیل،ای او نگر پالیکا سنتوش مشراسمیت کمیٹی کے دیگر ممبران موجود رہے۔