Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 20, 2021

موٹر ‏ساؠیکل ‏چوروں ‏کے ‏خلاف ‏پولیس ‏کی ‏مہم۔۔۔پانچ ‏شاطر ‏چور ‏گرفتار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔۔۔20 جولائی 2021۔
++++++++++(+++++++++++++++++++++++++
پولیس سپرٹنڈنٹ اجے ساہنی کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف مہم کے تحت مچھلی کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ شاطرچوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر چوری کر رکھی گئی پانچ عدد موٹرسائیکل برآمد کیا۔
اس سلسلے میں ایس ایس آئی رام پرویش کشواہا نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر گزشتہ دیر شام مشتبہ لوگوں کی تلاشی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ کے کوٹھاری گاؤں کے قریب موٹرسائیکل چور گروہ موجود ہے جو کسی خریدار کے انتظار میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس ٹیم نے کوٹھاری موڑ کے قریب محاصرہ کرتے ہوئے سبھی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار چوروں کی نشاندہی پر پولیس نے چوری کر رکھی گئی پانچ عدد موٹرسائیکل کو برآمد کیا۔پکڑے گئے چوروں نے اپنا نام اروند کمار گوتم ولد رمیش کمار گوتم ساکن موضع بہروچ تھانہ مڑیاہوں،وجے گوتم ولد روشن لال گوتم سان موضع گورا تھانہ مڑیاہوں،پنکج رام گوتم ولد رماشنکر گوتم ساکن شیوپور تھانہ مڑیاہوں،سماجو گوتم ولد مہیندر گوتم ساکن گورا تھانہ مڑیاہوں اور وریندر کمار پاٹھک ولد حولدار پاٹھک ساکن موضع بھاگرتھ پور تھانہ سکرارا بتایا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔