Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 20, 2021

تاجر ‏لیڈر ‏کو ‏رہا ‏کرنے ‏کا ‏مطالبہ۔۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔۔۔20 جولائی 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے کیشوپور ریلوے کراسنگ کے قریب گزشتہ دنوں ٹرک ڈرائیور سے ہوئے لوٹ معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے نام پر اس کے رشتہ دار بیوپاری لیڈر کو حراست میں استحصال کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کے روز آل انڈیا صنعت بیوپار منڈل کا وفد ضلع صدر شرون جیسوال کی قیادت میں ایس پی دیہی سے ملاقات کر پورے معاملے سے آگاہ کراتے ہوئے بیوپاری لیڈر کے رہا کرنے کی مانگ کی۔
اس موقع پر ضلع صدر شرون جیسوال نے کہا کہ پوچھ گچھ کے نام پر کسی بھی انسان کو تھانے میں 24گھنٹے سے زیادہ وقت تک رکھنا انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ بیوپاری لیڈر کا ملزم سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پولیس ملزم کے گرفتارکرنے کے بجائے بیوپاری کو حراست میں لیکر پریشان کر رہی ہے۔پوچھ گچھ کے نام پر بیوپاریوں سے پولیس ایسا سلوک کرے گی تو انتظامیہ کے خلاف تحریک چلایا جائے گا۔انھوں نے ایس پی دیہی تربھون سنگھ سے بیوپاری کو جلد رہا کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کی۔اس موقع پر کارپوریٹر کرشن کمار یادو،اودھیش سریواستو،گڈو سونکر،انوارالحق،آکاس سونکر،پربھاکر موریہ،انصار احمد سمیت دیگر بیوپاری موجود رہے۔