Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 30, 2021

منٹھا میں جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ منٹھا کی ممبر سازی جاری*


(مسلم نوجوان لڑکے لڑکیوں کے درمیان مسلسل اصلاحی تحریک چلانے کی ضرورت: 
مولانا سہیل ندوی)

جالنا.. مہاراشٹر /صدائے وقت /پریس ریلیز. 
==============================
منٹھا: (حافظ محمد شہاب) جمعیت علماء ہند ( ارشد مدنی) کی پورے ملک میں ممبر سازی کا عمل جاری ہے، چونکہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے جس میں کسی بھی جماعت و تنظیم کو اہمیت اسی وقت حاصل ہوتی ہے جس کے ساتھ عوام کی اکثریت و تائید حاصل ہو،"
"جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں"
"بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے". 
چونکہ جمعیت علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے جس کے لئے ہر دو سال بعد پورے ملک میں ممبر سازی کا عمل ہوتا ہے اور اس کے بعد اس کے ضلعی، علاقائی اور صوبائی وغیرہ کےانتخابات ہوتے ہیں، 
جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی بھی ممبر سازی جاری ہے اسی ضمن میں اس کے ذمہ داران مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ اور مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی شہر جالنہ اور محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ وغیرہ آج منٹھا پہنچے اور بلال مسجد میں جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ منٹھا کے ارکان و متعلقین کے درمیان نشست منعقد کی، جس کی صدارت مقامی بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد اظہر صاحب نے کی،
اور آں محترم نے افتتاحی بات کی، اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ سب مل جل کر ملت اسلامیہ کے مفاد میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کام کریں، موجودہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہماری اجتماعیت ہے، 
مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند آج مسلمانوں کے حق میں نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں وہ ہندوستان میں مسلمانوں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،
مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے کہا کہ آج ہم لوگ جن حالات سے گذررہے ہیں وہ بہت نازک اور تشویش ناک ہیں، اس میں بڑی فراست حکمت عملی اور اجتماعیت کی ضرورت ہے، حال میں الحمدللہ جمعیت علماء نے جہاں مسلم لڑکیوں کی بے راہ روی اور ان کے غیر مسلموں سے روابط اور ان کا ارتداد کی جانب میلان کے معاملات کو بڑی اہمیت دی اور انہیں سنجیدگی سے لیا، پچھلے دو تین ماہ پورے ضلع میں اس کے لئے پروگرام منعقد کئے اور اصلاحی کمیٹیاں تشکیل دیں، اور عملاً بعض مقامات پر بڑی تعداد میں لڑکیوں کو غیر مسلم نوجوانوں سے چھڑایا اور انہیں مرتد ہونے سے بچایا، اور ابھی بھی اس کے پروگرام جاری ہیں نیز کوکن کے سیلاب زدگان (جن میں مسلمان و ہندو بھائی سب پریشان تھے) کی ضلع جالنہ کی جانب لاکھوں روپوں کی ریلیف مہاڈ پہنچائی گئی، جمعیت علماء مہاراشٹرکے ذمہ داران حضرت مولانا محمد مستقیم احسن اعظمی، قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ محترم الحاج گلزار اعظمی اور حضرت مولانا محمد حلیم اللہ صاحب قاسمی کی کاوشوں سے حال ہی میں ناندیڑ اور پربھنی کے نوجوانوں کو جو پچھلے کئی سالوں سے جیل میں دہشت گردی کے الزام میں بند تھے ان کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے انہیں عدالت سے بری کروایا،
 ملکی سطح پر جمعیت علماء تمام شعبوں میں قومی اور ساری انسانیت کے حق میں مفید خدمات انجام دے رہی ہے نیز ملک کے تمام باشندوں کے درمیان تعلقات استوار اور ملک کے حالات خوش گوار رہیں اس کے لئے قومی یک جہتی کے لئے جدوجھد کرتے رہتی ہے،
اس پس منظر میں میں جب جمعیت علماء ارشد مدنی کی ممبر سازی کا عمل جاری ہے تو ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کے صرف دو روپے کی فیس دیکر خود بھی ممبر بنیں اور اپنے متعلقین کو بھی  زیادہ سے زیادہ ممبر بنائیں اور اس عمل کو عبادت تصور کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں، اور یہ یقین رکھیں کہ جمعیت علماء ہند کے تحفظ و ترقی میں ملت اسلامیہ کا تحفظ و ترقی مضمر ہے، صدر محترم کی اپیل پر مفتی محمد عارف صاحب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ منٹھا، اور ان کے رفقاء حاجی محمد عرفان (صدر مرکز مسجد منٹھا) حاجی محمد شباب قریشی، حافظ محمد شہاب باغبان، مولانا محمد سلیم ملی، حسام الدین صاحب، حاجی محمد رفیع الدین صاحب، باز محمد خان، حافظ محمد کلیم، حافظ سید مطیع اللہ صاحب، معین خان محبوب خان، محمد انصار ناصر قریشی،  حاجی موسیٰ سیٹھ قریشی،شیخ رحیم خان دادا خان، حافظ سید ولی اللہ امام مسجد بلال،  شیخ افسر شیخ رشید،انصاری فہیم الدین وحید الدین، وغیرہ نے وعدہ کیا کہ ہم جمعیت علماء ارشد مدنی کی ممبر سازی کا کام پورے تعلقہ میں پوری محنت اور مستعدی سے انجام دیں گے، نیز اس موقع پر یہ بھی طئے ہوا کہ جمعیت علماءمسلم نوجوان لڑکے لڑکیوں کے درمیان اصلاحی تحریک چلائیں گے کیونکہ یہ مسئلہ موجودہ وقت کا بڑا اہم مسئلہ ہے اس کے لئے جتنا کام کیا جائے کم ہے، تمام تنظیمیں اور جماعتیں اس کو ہدف اور مقصدبناکر تحریکی شکل میں انجام دیں، جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ منٹھا نے طئے کیا ہے کہ عنقریب اس کے لئے اکابر علماء کرام کو مدعو کرکے پروگرام منعقد کریں گے، مولانا محمد اظہر صاحب کی دعا پر یہ نشست ختم ہوئی، یہ خبر حافظ محمد شہاب رکن جمعیت علماء کے پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے،