Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 16, 2021

جمعیۃ علماء ارشد مدنی کی سیلاب متاثرہ چالیس گاؤں میں بڑی امداد. ‏. ‏


 مفتی ہارون ندوی کی قیادت میں وفد کا متاثرین کوتعاون 
جلگاؤں. مہاراشٹر /صدائے وقت /پریس ریلیز  (16؍ستمبر). 
=============================
 جمعیۃعلماء ارشد مدنی کی طرف سے علاقہ خاندیش کے ضلع جلگائوں کے تعلقہ چالیس گائوں میں آئے بھیانک سیلاب سے متاثرین کی امداد کی گئی ،اور انہیں ضروریات زندگی کے سامان اور ہاتھ گاڑی اور مکان کی مرمت کے لئے نقد رقم بھی دی گئی  ۔
گزشتہ مہینے اگست کے آخر میں مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے تحصیل چالیس گاؤں میں سیلابی صورت حال بڑی بھیانک تھی جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا لوگوں کے گھر ، سامان اور جانور تک بہہ گئے ۔کئی دیہاتوں کے مکانات تو پوری طرح سیلاب کی زد میں آ گئے کسی طرح لوگوں نے اپنی جان بچائی ،پانی کم ہونے کے بعد جمعیۃ علماء ارشد مدنی کےوفد نے پہلے پورے علاقے کا دورہ کیا اور نقصان کا مکمل جائزہ لیا۔ اور کل 14 ستمبر کو ضلع کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی کی قیادت میں جلگاؤں ،دھولیہ ،مالیگاوں ، ناسک ،شہادہ اور کامٹی ناگپور سے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کا بڑا وفد چالیس گاؤں پہونچا۔ پہلے شہر کے جاگیردار محلے میں تقریباً 30 فیملی کوضروریات زندگی جیسے راشن ،برتن، بستر کمبل وغیرہ تقسیم کیا گیا ۔ اور کچھ غریب مزدورں کو ہاتھ گاڑی، (لوٹ گاڑی)بھی دی گئی ان 30 فیملی میں سے 5 ہندو فیملی کو بھی تعاون کیا گیا ۔
اس سے پہلے ایک مدرسہ کے ہال میں تمام لوگوں کے سامنے جمعیۃ علماء جلگاؤں ضلع کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے جمعیۃعلماء کا تعارف اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور ہندو مسلم دونوں کے سامنے مانو سیوا (انسانی خدمات)کی اہمیت و فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کی پھر آئے ہوئے تمام زمہ داران کے ہاتھوں متاثرین کی امداد کی گئی بعد نماز ظہر مفتی صاحب کی قیادت میں مالیگاوں ، ناسک اور جلگاؤں کا وفد قریب کے ایک گاؤں واکڑی پہونچا جہاں 9 گھر مکمل تباہ ہوگئے تھے جس میں پانچ مسلم اور چار غیر مسلم کے گھر تھے ان گھروں کی مرمت کے اخراجات دینے کا اعلان مفتی ہارون ندوی صاحب نے کیا اور نقد 80 ہزار روپے کے قریب ذمہ داروں کو دے دیے گاؤں کے ہندو سرپنچ اور ہندو بھائیوں نے رو رو کر شکریہ ادا کیا اور جمعیت علماء کے ذمہ داران کو دعاؤں سے نوازا ، اور ایک جملہ کہا کہ حکومت کی کوئی مدد نہیں اور نہ کوئی نیتا نے مدد کی آپ مسلمانوں اور جمعیۃ علماء کے افراد نے ہماری مدد کی مفتی صاحب نے ہندو سرپنچ اور ہندو بھائیوں کو مولانا ارشد مدنی اور جمعیۃ علماء کی تفصیلی معلومات دی ۔
اس موقع پر کامٹی ناگپور سے مولانا ممتاز احمد قاسمی،مختار احمد ،حاجی شمیم ، جمیل احمد، قمر الدین شجاع الدین، حاجی محمد اسرائیل،شاہد اختر، اور دھولیہ سے مولانا شکیل قاسمی،مشتاق صوفی، مالیگاوں سے مولانا عبدالقیوم، ناسک سے مولانا نثار احمد،حاجی سید سعید بلال، ڈاکٹر اخلاق ، عبدالسلام،عارف ، سعید بھائی، جلگاؤں ضلع سے مفتی ہارون ندوی (صدر جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں)،حافظ عبدالرحیم،مولانا ارمان برکھیڑی سرپنچ، مولانا الطاف پاچورہ،شہادہ سے منا ٹیلر، زبیر باغبان،شعیب باغبان ، عمران پٹھان ، عمران شیخ اور گڈو باغبان وغیرہ موجود تھے
مفتی ہارون ندوی صاحب نے چالیس گاؤں میں جمعیت علماء ارشد مدنی یونٹ کے قیام کا اعلان کیا اور چالیس کے سبھی مدد کرنے والے ساتھی ،ڈاکٹر انس، ارشد قریشی، حاجی امجد، حاجی اقبال ، چھوٹو سیٹھ،قیصر کھاٹک ، افسر سر، بابو لال قریشی، ڈاکٹر عاصم،حافظ نسیم،حافظ جمشید،ساجد بھائی اور فیروز کا شکریہ ادا کیا۔