Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 14, 2021

*آئی۔ وائی۔ ایف۔ کی جانب سے کل ہند مہم بعنوان "دوڑو اپنے رب کی طرف" کا آغاز* ‏



نئی دہلی /صدائے وقت /14 ستمبر 2021 /پریس ریلیز. 
==============================
اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) کی جانب سے 15 تا 30 ستمبر ایک ملک گیر مہم بعنوان "دوڑو اپنے رب کی طرف" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مہم کے تحت آئی۔ وائی۔ ایف۔ امت مسلمہ کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ موجودہ حالات میں جو پریشانیاں اور مشکلات اُن کو پیش آ رہی ہیں اس کی بڑی وجہ اُن کے اندر موجود دین سے بیزاری، دنیاداری, اخلاقی نا پختگی اور خوف و ہراس جیسی کمزوریاں ہیں۔ چونکہ مسلمانان ہند حالات کے مقابلے میں مضبوطی نہیں دکھا رہے ہیں، نتیجتاً وہ مایوسی، بزدلی، ڈر اور خوف کا شکار ہو رہے ہیں۔
 مسلمانوں کو چاہئے کہ اِن حالات میں اللہ تعالیٰ کی طرف پلٹیں اور دین اسلام کو مضبوطی سے پکڑیں۔ مسلمان  اللہ پر توکل کریں  اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے دین پر جم جائیں اور اپنا اسلامی تشخص باقی رکھیں۔ ساتھ ہی دعاء اور استغفار کو اپنا شیوہ بنائیں۔  ماضی کا یہ سبق بھی اُن  کو یاد رکھنا چاہئے کہ سخت حالات میں صبر اور ثابت قدمی ہی مسلمانوں کے لیے نجات کا راستہ بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہم کے کل ہند انچارج اصغر  خان نے کیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیغام کو عام کرنے کے لیے آئی۔ وائی۔ ایف۔ کی جانب سے خطاب عام، کارنر میٹس اور دیگر پروگرام منعقد کیےجائیں گے۔
                          محمد مبشر 
                         میڈیا انچارج 
                اسلامک یوتھ فیڈریشن