Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 4, 2021

پرنسپل ‏ سکریٹری ‏ اتر ‏ پردیش ‏ میڈیکل ‏تعلیم ‏نے ‏ ضلع ‏اسپتال ‏کا ‏ کیا ‏ معائنہ ‏. ‏. ‏. ‏ گندگی ‏دیکھ ‏ جتائی ‏ ناراضگی ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /4 ستمبر 2021. 
======) =======) ========) ===== 
پرنسپل سیکریٹری میڈیکل تعلیم اترپردیش حکومت / نوڈل افسر جونپور جی ایس پریادرشنی نے ہفتہ کے روز ضلع اسپتال کے مرد اور خواتین اسپتال کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران مریضوں سے سہولت سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے ضروری ہدایت کیا۔اسپتال احاطے میں پھیلی گندگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر صفائی کرانے کی ہدایت کی۔
ضلع اسپتال میں واقع گورنمنٹ ہومیوپیتھک میڈیکل سنٹر کے معائنے کے دوران مریضوں کے بیٹھنے کے انتظامات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سنجیو کمار کے منسلک کرنے کے حکم کو منسوخ کرنے کی ہدایت سی ایم ایس ڈاکٹر اے کے شرما نے کو کیا۔ یوگا ویلنس سنٹر کے بیت الخلاء میں گندگی ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے درست کرنے کی ہدایت کی۔ نوڈل افسر نے اسپتال میں واقع آر ٹی پی سی آر لیب کامعائنہ کرتے ہوئے تعینات اہلکاروں کی تعداد اور جانچ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انھوں نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں سے اسپتال میں کئے جانے والے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ بلڈ بینک کے معائنہ کے دوران خون جانچ کرنے والی مشین کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے بلڈ اسٹوریج روم میں ملیریا کٹ، ڈینگو کٹ کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ادویات تقسیم روم کے معائنہ کے دوران دوا لینے آئے محمد ارشد اور جئے شنکر سے ڈاکٹر وں کے ذریعے لکھی میڈیشین اسپتال میں ملنے کی معلومات حاصل کی۔انھوں نے بخار ہیلپ ڈیسک پر کلینک اسٹاف تعینات کرنے کی ہدایت سی ایم ایس کو کرتے ہوئے مریضوں کے بیٹھنے کیلئے انتظام کرنے کو کہا۔اسپتال میں لگی لفٹ کے شروع نہیں ہونے پر برہم ہوتے ہوئے فوری شروع کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر جی ایس بی لکمشی،آرڈی یادو سمیت تمام افسران موجود رہے۔