Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 4, 2021

سماجوادی ‏ پارٹی ‏کی ‏ ضلعی ‏ سطح ‏کی ‏ ماہانہ ‏ میٹنگ ‏کا ‏انعقاد ‏. ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /4 ستمبر 2021. 
====================) =========
سماجوادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ ہفتہ کے روز ضلع دفتر نزد شاہی اٹالہ مسجد منعقد ہوئی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر لال بہادر یادونے کہا کہ سبھی کارکنان بوتھ سطح پر جائزہ کر لیں اور ایک بوتھ بیس یوتھ کے ساتھ سماجوادی پارٹی کو ووٹ دلانے میں لگ جائیں۔
انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت کو اقتدار میں لانے کیلئے بوتھ سطح پر فتح حاصل کرنی بہت ضروری ہے۔سبھی کارکنان بوتھ سطح پر کام کرتے ہوئے ایک۔ایک گھر پہنچ کر موجودہ حکومت کی عوام مخالفت پالیسیوں سے آگاہ کراتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی عوامی فلاحی اسکیموں سے روبروکرائیں۔سماجوادی پارٹی میں سبھی ذات اور طبقہ کو مساوات کا درجہ حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ بھاجپا حکومت میں لوٹ،بدعنوانی،غرباء،کسان اور بیروزگار نوجوانوں پر استحصال کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔آئندہ اسمبلی الیکشن میں بھاجپا حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے سماجوادی حکومت قائم کرنے میں سبھی کے ساتھ کی ضرورت ہے۔اس موقع پر یشونتا یادو،ڈاکٹر اودھناتھ پال،شیام بہادر پال،راہل ترپاٹھی،رخسار احمد،پونم موریہ،دیپ چندر رام،بھانو پرتاپ موریہ،ساجد علیم،لال محمد راعینی،شیخو خان،گپو موریہ،پنکج یادو،عارف حبیب،بابا یادو،ستیش یادو،کمال الدین انصاری،آصف شاہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت ضلع جنرل سیکریٹری ہسام احمدشاہ نے کیا۔