Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 4, 2021

کانگریس ‏کانگریس ‏ پارٹی ‏کا ‏ تربیتی ‏ پروگرام ‏کا ‏ ‏انعقاد ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت / 4 ستمبر 2021. 
====) =======) =================
 کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا تربیتی پروگرام ہفتہ کے روزشہر کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ٹرینروں نے بوتھ کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے اصولوں سے آگاہ کرایا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکریٹری مقصود خان نے کہا کہ ملک کی آزادی سے لیکر موجودہ وقت تک ملک کو سنوارنے کا کام کانگریس کی حکومت نے کیا ہے۔آزادی کے بعد سے ملک میں کانگریس نے سب سے زیادہ وقت تک حکومت میں رہی اور ملک میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی۔موجودہ وقت میں جو بھی صنعت اور فیکٹریاں آباد ہیں،وہ کانگریس کی وجہ سے ہے۔کانگریس پارٹی ملک کے سبھی ذات اور مذہب میں مساوات قائم کرتے ہوئے کافی کام کئے۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں کانگریس حکومت نے فیکٹریاں اور دیگر ضروری صنعت کو ملک میں لگوانے میں ساری محنت اور توانائی کو خرچ کیا وہیں موجودہ حکومت انھیں کارپوریٹروں کے ہاتھوں فروخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔انھون نے کہا کہ موجودہ بھاجپا حکومت کی عوام مخالفت پالیسیوں سے عوام کو روبرو کرانا سبھی کارکنوں کا فرض ہے۔پروگرام کو مکند تیواری،ضلع صدر فیصل حسن تبریز،شہر صدر وشال سنگھ حکم سمیت دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کملا تیواری۔سنتوش مشرا،وجے ورما،عتیق احمد،رمیش پال،لالتا چودھری،شیر بہادر سنگھ،شیتلا پرساد،سرور احمد،ہیرالال پال،جاوید خان،توقیر خان،رام چندر مشرا،ڈاکٹر راکیش اپادھیائے،انکت رائے،عثمان علی،شوربھ شکلا،اجے سونکر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔