Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 9, 2021

جمعیت علماء نندوربار کے اجلاس میں ارتداد کے فتنہ پر اہم خطاب. ‏. ‏

علاقہ خاندیش کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا مفتی محمد ہارون صاحب کو "فخر ملت"ایوارڈ سے نوازا گیا
جلگاؤں. مہاراشٹر /صدائے وقت  (عمران خان). 
=============================
اس وقت امت مسلمہ میں بڑھتے ہوئے ارتداد کے فتنہ کو لیکر بے چینی محسوس کی جارہی ہے اور اس فتنہ کو روکنے اس کے سدباب کیلئے کاویشیں ہونی ہی چاہیے سوشل میڈیا پر ملت اسلامیہ کی بیٹیوں کے غیر مسلم جوانوں کے ساتھ تعلقات کی تصاویر ویڈیوز نے پوری قوم اور دین اسلام کی رسوائی کا کام کیا ہے لیکن اس میں ہماری بھی کمیاں ہیں کہ ہم نے امت میں اصلاح و تبلیغ امر المعروف اور نہی عن المنکر کے اہم عظیم فریضے کو چھوڑ دیا اس وقت ضرورت ہے کہ ہم KG سے لے کر PG تک دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر دھیان دیں اسی اہم مشن کو لیکر جمعیت علماء ارشد مدنی کے کارکنان ذمہ داران نے اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو جگہ جگہ منظم انداز میں ہر علاقہ میں کام کررہی ہے مہاراشٹر کے نندوربار میں بھی گزشتہ سنیچر بعد نماز مغرب جامع مسجد میں اصلاح معاشرہ کے عنوان پر مفتی ہارون ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کا بہت ہی اہم بیان ہوا پورے نندوربار ضلع کے زمہ دار بھی اس اجلاس میں موجود تھے جمعیت کی ممبر سازی بھی ہوئی اور اسی اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی صاحب کی خدمات، اور ملک بھر میں ان کے اصلاحی خطابات، ان کی کاوشوں ، جدوجہد، ان کے بباک انداز ،جمعیت علماء کے مخلص خادم ہونے کے ناطے جمعیت علماء نندوربار کی جانب سے شیر خاندیش حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی صاحب کو فخر ملت ایوارڈ و اعزاز سے نواز گیا اس اجلاس کی صدارت امام و خطیب جامع مسجد و صدر جمعیت ضلع نندوربار حضرت مولانا عبداللہ صاحب نے فرمائی اس اجلاس میں دھولیہ ضلع یونٹ سے مولانا شکیل قاسمی،مشتاق صوفی، شوال انصاری ،یوسف انصاری بھی موجود رہے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں راجو انعامدار ، حافظ اخلاق ،ناظم الدین قاضی، ڈاکٹر جمیل، الطاف سر، مولانا حذیفہ ، مفتی شاہ رخ، صابر بیکری اور جمعیت علماء کے کارکنوں نے کافی محنت کی اور آخر مفتی ہارون ندوی صاحب کے ہاتھوں قوم کے تعلیم یافتہ ڈاکٹرس کو بھی جمعیت علماء کی جانب سے شیلڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔اور مفتی صاحب کی دعا پر اس عظیم الشان پروگرام کا اختتام ہوا