Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 9, 2021

ا *NCISMمیں طب یونانی کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف چیئرمین اور محکمہ آیوش کے ذمہ داروں کو ‏NUMC ‎کا میمورنڈم ‏



نئی دہلی۔صدائے وقت /ذرائع / 7 ستمبر 2021 
=============================
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ایک اہم میٹنگ دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں یہ طے پایا کہ ایک نیشنل یونانی میڈیکل کنفیڈریشن تشکیل دی جائے اور ملک کے مختلف علاقوں سے یونانی کی تمام تنظیموں کے ذمہ داروں کو اس سے جوڑا جائے تاکہ یونانی کے ساتھ ہورہی نا انصافی کے خلاف ایک آواز میں اپنی صدا بلند کی جاسکے۔ 
نیشنل یونانی میڈیکل کنفیڈریشن، نئی دہلی (NUMC) کی جانب سے ڈاکٹر ایس ایم حسین کی قیادت میں ایک وفد NCISM (نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن) میں طب یونانی کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف NCISM کے چیئرمین ویدیہ جینت دیو پجاری سے ملا اور انصاف کی آواز بلند کی۔ خاص طور پر ویدیہ راجیش کوٹیچا (سکریٹری، آیوش منسٹری)، پروفیسر عاصم علی خان (ایڈوائزر یونانی، آیوش منسٹری) اور ڈاکٹر مختار قاسمی (جوائنٹ ایڈوائزر) کو بھی میمورنڈم دیا گیا۔ میمورنڈم پیش کرنے کے بعد NUMC کی میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ مذکورہ میمورنڈم کی کاپی صدر جمہوریہ ہند اور چیف جسٹس آف انڈیا، وزیر اعظم ہند کو بھی بھیجی جائے۔ وفد میں ڈاکٹر مشتاق مقادم (پونے)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر مجیب الرحمن (کولکاتا)، ڈاکٹر انور سعید (دیوبند) اور ڈاکٹر اعجاز علی قادری (لکھنو¿) شامل تھے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ طب یونانی کو جس طرح CCIM میں آیوروید کے ساتھ شامل کیا گیا تھا اسی طرح موجودہ NCISM میں بھی طب یونانی کو آیوروید کے ساتھ شامل کیا جائے یا طب یونانی کا علیحدہ بورڈ بنایا جائے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ طب یونانی کے ساتھ گزشتہ برسوں سے متعصبانہ برتاﺅ کیا جارہا ہے وہ قطعی درست نہیں ہے۔ محکمہ آیوش حکومت ہند ہمارے مطالبات پر خصوصی توجہ فرمائے اور آیورویدکی طرح طب یونانی کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ 

ڈاکٹر ایس ایم یعقوب
نیشنل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس
Mobile: 9422804375