Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 16, 2021

سر سید ڈے کا پیغام.. 17 اکتوبر یوم ولادت سر سید احمد خان کے موقع پر خصوصی تحریر .



از...... *عمران صدیقی ندوی* / صدائے وقت 
==================================
آج سر سید ڈے ہے. لوگ اپنے اپنے طریقے سے سر سید کو یاد کر رہے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے سر سید مرحوم سے کتنا بڑا کام لیا لیکن وہ کون سی صفات تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے سر سید مرحوم سے اتنا بڑا کام لیا.

اگر ان کی پوری زندگی پر غور کیا جائے تو سر سید مرحوم میں تین نمایاں صفات تھیں 
*١) بصیرت:* سر سید مرحوم کی حالات پر بہت گہری نظر تھی. امت کو ٥٠ سال بعد جس چیز کی ضرورت تھی اس کی تیاری ٥٠ سال پہلے ہی شروع کر دی یعنی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی.

سر سید مرحوم سمجھ گئے تھے کہ ٥٠ سال بعد اس ملک میں اسی کی بات سنی جائے گی جو تعلیم یافتہ ہوگا.

*٢) قربانی:* سر سید مرحوم کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن امت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، یہاں تک کہ ذلت بھی برداشت کی اور یونیورسٹی کے لیے لوگوں کے دروازے پر جا جا کر چندہ مانگا جو کوئی آسان کام نہیں 

*3) حمیت:* کسی انگریز نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے خلاف کتاب لکھی تو سر سید مرحوم نے سب سے پہلے اس کے جواب میں کتاب لکھی اور جب اس کی اشاعت کے لیے پیسے کی ضرورت پڑی تو اپنا گھر تک بیچ ڈالا.
یہی وہ تین صفات تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے سر سید مرحوم سے اتنا بڑا کام لیا.

*اگر آج بھی علیگڑھ کے أبناء قدیم میں یہی تین صفات (بصیرت، قربانی، حمیت) پیدا ہو جائے تو وہ بھی ہندوستانی مسلمانوں کی قیادت کر سکتے ہیں اور سر سید مرحوم کی صحیح جانشینی کا حق ادا کر سکتے ہیں.*