Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 10, 2021

چارسالہ ‏معصوم ‏محمد ‏اقدس ‏قتل ‏معاملہ. ‏. ‏سینے ‏پر ‏چڑھ ‏کر ‏لی ‏گئی ‏تھی ‏معصوم ‏کی ‏جان. ‏. ‏. ‏پوسٹ ‏مارٹم ‏رپورٹ. ‏

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق سینے پر چڑھ کر کیا گیا تھا معصوم کا قتل. نصف درجن لوگ تفتیش کے لیے اٹھائے گئے. 
پوئی. اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت/ذرائع/ 11نومبر 2021.
==================================
میگنہ.. پوئی تھانہ کے تحت موضع سعداللہ پور میں گزشتہ دنوں ہوئے معصوم چار سالہ اقدس قتل معاملہ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئ ہے جس کے مطابق معصوم کے سینے پرےچڑھ کر لی گئ تھی... جان
قتل کے بعد لاش کو برہنہ کر کے راستے کے قریب ایک پتلی نالی میں پھینک دیا گیا تھا. پولس نے تفتیش جاری رکھا ہے جس کے لیے کھوجی کتے کی بھی مدد لی گئ.
تفتیش و شک کی بنیاد پر ابھی تک نصف درجن لوگوں کو پولس نے حراست میں لیا ہے. سبھی افراد محلہ اور پڑوسی ہیں. 
واضح ہو کہ گزشتہ 9 اکتوبر کو ایک چار سالہ معصوم اقدس کی برہنہ لاش ملی جس کو 7اکتوبر کو شام کے وقت کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا گیا تھا.
مقتول کے  نانا عبد المنان شاہ نے نا معلوم افراد کے خلاف تحریر دی ہے.. انھوں نے پڑوسیوں کے ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا ہے... پولس مستعدی کے ساتھ معاملے کی تفتیش کر رہی ہے.