Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 9, 2021

درندگی ‏کی ‏انتہا. ‏. ‏چار ‏سالہ ‏بچے ‏کا ‏وحشیانہ ‏قتل. ‏

پہلے چار سالہ بچے کا اغواء ہوا.. تیسرے دن سفاکانہ طود پر مار کر راستے پر پھینکا گیا.. پوَسٹ مارٹم کے بعد تدفین. پردھانی الیکشن کی رنجش کا نتیجہ.کھوجی کتے کی بنیاد پر پولس نے خاندان کے ہی دو لوگوں کو اٹھایا. 

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت/9 اکتوبر 2021..نامہ نگار.
==================================
میگنہ.. ضلع کے پھولپور تحصیل تھانہ پوئی حلقہ کے تحت موضع سعداللہ پور میی ایک دردناک واقعہ رونما ہوا. اس واقعہ سے پوری انسانیت شرمسار ہورہی ہے. حاصل جانکاری کے مطابق مذکورہ گاؤں کے عبد المنان شاہ کا چار سالہ نواسہ محمد اقدس مورخہ 7 اکتوبر کی شام میں اپنے گاؤں میں ہی گھر کے پاس شام کو کھیل رہا تھا.ماں باپ مطمئن تھے. دن ڈوبنے کے بعد جب بچہ گھر نہی پہنچا تو تلاش شروع ہوئی. بچہ کے نہ ملنے پر تشویش بڑھتی گئی.. عشاء تک بچہ نہیں ملا تو آس پاس کے گاؤں میں مسجدوں سے اعلان کروایا گیا تقریباً پورا گاؤں تلاش میں لگ گیا. پوئی تھانہ پر اطلاع دی گئ. پولس نے بھی اپنی پوری کوشش کی مورخہ 8 کو سی او پھولپور مع فورس کے موقع پر پہنچے. پولس، عوام، سبھی تلاش میں لگے رہے. آج مورخہ 9 اکتوبر بروز سنیچر کو صبح سویرے معصوم بچے کی برہنہ لاش گاؤں کے ہی قریب راستے پر ملی.. پھلے کچھ اسکولی لڑکوں نے دیکھا شور مچانے پر اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے لوگ پہنچے. معصوم بچے کی برہنہ لاش دیکھ سبھی لوگ دنگ رہ گئے.. چار سالہ معصوم کو بے دردی سے مارا گیا تھا ناک سے خون نکلا ہوا تھا. کئی دانت ٹوٹے ہوئے تھے جکہ جگہ جسم پر چوٹ کے نشان تھے. لاش بالکل برہنہ تھی جبکہ جب بچہ غائب ہوا تو ہاف پینٹ اور ٹی شرٹ میں تھا.
پولس کو اطلاع دی گئ تھانہ ہوئی سے بڑی تعداد میں فورس پہنچی. لاش کو قبضہ میں لیا اور کھوجی کتا کو بلایا گیا. کتا خاندان کے ہی دو گھروں میں باری باری داخل ہوا. پوچھ تاچھ کے لیے پولس نے ان گھروں سے دو افراد کو تھانہ لے گئ جو کہ خبر لکھے جانے تک ابھی پولس کسٹڈی میں ہی ہیں.
پنچ نامہ کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا اور رات قریب ساڑھے سات بجے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین ہوئی.گاؤن میں بڑی تعداد میں فورس و پی اے سی موجود ہے. 
اس دردناک واقعہ سے پورا علاقہ متعجب اور غمزدہ ہے کہ اس چار سالہ بچے کوئی اتنی بےدردی سے وحشیانہ طور پر کیوں کر مار سکتا ہے... علاقے میں چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہے.. کوئی اسے پراپرٹی کے معاملے کو لیکر جوڑتا ہے تو کوئی پردھانی کے الیکشن کو لیکر چل رہی رنجش و مقدمے بازی میں کسی کو فرضی طور پر پھنسانے کی حرکت بتاتا ہے. پولس نے کھوجی کتا اور شک کی بنیاد پر عبد المنان شاہ کے بھائی و بھتیجہ کو تھانہ لیکر گئ ہے. 
یہ بھی بتا دیں کہ یہ معصوم مقتول اس گاؤں کا نواسا تھا  اس کا آبائی گاؤں ضلع جونپور کے تھانہ کھٹہن کے تحت موضع گلرا ہے.. یہاں سعد اللہ پور میں نانا کے یہاں پرورش پا رہا تھا... مقتول کے والد پی سی ایس کی تیاری کر رہے ہئں اس خاندان میں ایک آئی پی ایس افسر عبد الصمد پہلے سے ہیں جنکی پوسٹنگ کچھ سالوں قبل اعظم گڑھ میں بھی ہو چکی ہے. 
واضع ہوکہ مذکورہ گاؤں میں پردھانی الیکشن کے دن ہوئی مارپیٹ سے ابھی تک ایک دوسرے پر فرضی مقدمات کرنے کا سلسلہ جاری ہے... مارپیٹ سے لیکر زنا بالجبر و اقدام قتل کے مقدمات طرفین نے درج کروائے ہیں.
اس معصوم کے قتل کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کے پیچھے کی سچائی کھل کر سامنے آتی ہے یا یہ بھی کسی سازش کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے.