Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 18, 2021

راجیش راج پال عام آدمی پارٹی یوتھ ونگ کے نائب صدر نامزد

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /18 اکتوبر 2021/ نمائندہ 
==================================جیسے جیسے یوپی اسمبلی الیکشن قریب ہوتا جا رہا ہے، عام آدمی پارٹی اپنے امیدواروں کو لیکر اور اپنی تنظیم کو مضبوط بنانے میں لگی ہے. ایک طرف امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف تنظیم کو مضبوط کرنے میں کافی متحرک نظر آ رہی ہے. 
اسی سلسلے میں عام آدمی پارٹی یونٹ اعظم گرھ نے نوجوانوں کی تنظیم یوتھ ونگ کو مضبوط کرتے ہوئے راجیش پال کو یوتھ ونگ کا ضلع نائب صدر بنایا گیا ہے.
                         راجیش پال

پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری نے اس بابت جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کا پارٹی سنگٹھن کافی مضبوط ہے اور اس کے تمام سیل پر تیزی سے کام ہورہا پے.
واضح رہے کہ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ و اتر پردیش کے پربھاری سنجئے سنگھ نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ عاپ اکیلے اپنے دم پر پردیش کی سبھی سیٹوں پر اسمبلی الیکشن 2022 کا لڑے گی