Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 18, 2021

ایس ڈی پی آئی اتر پردیش کے نئی ریاستی کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب.



لکھنو۔ اتر پردیش /صدائے وقت / 18 اکتوبر 2021 (پریس ریلیز)۔ 
==================================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) اتر پردیش۔ ویسٹ اور اتر پردیش۔ سینٹرل کا ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس گزشتہ 14اور 17اکتوبرکو ہمسفر محل، میرٹھ اور نہرو یوتھ سینٹرلکھنو میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد، قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع اور قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان موجود رہے۔ 
جس میں 2021-24کی مدت کیلئے ورکنگ کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔ جس کے تحت اتر پردیش (ویسٹ) کیلئے منتخب ورکنگ کمیٹی عہدیداران مندرجہ ذیل ہے۔ صدر، محمد کامل، نائب صدر مہیندرا سنگھ، جنرل سکریٹری شعیب حسن، سکریٹری نور حسن، خازن مولانا قمر مظہری، ورکنگ کمیٹی ممبرس کے طور پر محمد اسرار، ذوالفقار چودھری،فیروز رحمن، اڈوکیٹ فرمان علی، رضوان تیاگی، اڈوکیٹ مصروف کمال، محمد عظیم، پرویز علی، راغب رانا منتخب ہوئے۔ اسی طرح اترپردیش (سینٹرل) کیلئے سال 2021-24کی مدت کیلئے منتخب ورکنگ کمیٹی عہدیداران  مندرجہ ذیل ہے۔ صدر، شعبان کریمی، نائب صدور ہاورن سہیل،جواہر یادو، جنرل سکریٹری محمد سلیم، سکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، خازن ایم فرقان،اور ورکنگ کمیٹی ممبرس کے طور پر طارق شمیم، ارشد فریدی، عقیل احمد، ایم رضوان، پرویز احمد، حافظ ارشد، اڈوکیٹ عبداللہ، تبریز اور صدر الحق خالدی منتخب ہوئے۔ اترپردیش ویسٹ اور سینٹرل نمائندہ کونسل اجلاس کے اختتام میں قرارد اد منظور کی گئیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسان گزشتہ نو ماہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کسان مخالف قوانین کو ختم کرنے کے مطالبے کو لیکر احتجاج کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں 3اکتوبر،2021کو لکھیم پور کھیری میں جاری احتجاجی مظاہرے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے ابھیشیک مشرا کے ذریعہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو گاڑیوں سے کچلنے کا واقعہ جس میں 8افراد ہلاک ہوئے وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک اور قابل مذمت ہے اور جمہوریت کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ ایس ڈی پی آئی اترپردیش واقعہ میں ہلاک ہونے والے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور زخمیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مرکزی وزیر اجئے مشرا کو عہدے سے برطرف کیاجائے اور ان کے بیٹے اجئے مشرا کو سخت سے سخت سزا دی جائے او ر مرکزی حکومت تینوں کسان مخالف قوانین کو ختم کرے۔ اس کے علاوہ لکھیم پور معاملے میں اترپردیش حکومت اور انتظامیہ کا رویہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ مودی یوگی حکومت قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ اس لئے نہ تو اس واقعہ کی منصفانہ تحقیقات ہوسکتی ہے اور نہ ہی مجرموں کو سزا دی جاسکتی ہے۔ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ لکھیم پور واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔ اتر پردیش حکومت ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ریاست میں بدعنوانی، لوٹ مار، مارپیٹ، عصمت دری، ہجومی تشدد، ذات پات کے تشدد اور انکاؤنٹر قتل عروج پر ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے، ریاست میں جنگل راج ہے اور قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی صدر ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ اترپردیش کی موجودہ یوگی حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور صدر راج نافذ کیا جائے۔