Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 5, 2021

دہلی حکومت نے ہائی کورٹ سے کہا : مسلم نکاح رجسٹریشن کیلئے جلد جاری ہوں گی ہدایات. ‏. ‏


نئی دہلی : صدائے وقت/ذرائع/ 5اکتوبر 2021
==================================
دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لازمی شادی رجسٹریشن آرڈر کے تحت مسلمانوں کی شادیوں کے رجسٹریشن کے معاملہ پر غور کرے گی اور مناسب ہدایات جاری کرے گی ۔ لازمی رجسٹریشن آرڈر کے تحت شادی کا رجسٹریشن بغیر کسی تاخیر یا نوٹس کے دو ماہ کے اندر کرانا ضروری کیا گیا ہے ، جس کو یہ کہتے ہوئے چیلنج کیا گیا ہے کہ مسلم نکاح کو اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے ، جب کہ لازمی شادی آرڈر کے تحت اس کا بھی رجسٹریشن ہونا چاہئے تھا ۔

ایک معاملہ میں درخواست گزار نے بنچ کو بتایا کہ کسی شادی کے مسلم نکاح ہونے اور بین مذاہب شادی نہ ہونے کے باوجود اپنے آبائی شہر سے بھاگ کر یہاں شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے بھی اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت 30 دن کا نوٹس پیریڈ رکھا گیا ہے ۔ عرضی گزار کے وکیل نے لازمی شادی رجسٹریشن آڈر اور اسپیشل میریج ایکٹ کے درمیان فرق بینچ کو سمجھایا ۔
انہوں نے کہا کہ لازمی شادی رجسٹریشن آرڈر کسی بھی مذہب میں کی گئی شادی یا نکاح کے رجسٹریشن کا راستہ فراہم کرتا ہے جبکہ اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت بین مذاہب شادیوں کا رجسٹریشن کیا جاتا ہے ۔