Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 25, 2021

...... ایس ڈی پی آئی کی قومی ورکنگ کمیٹی کیلئے نئے عہدیداران اور ممبران کا انتخاب ایم کے فیضی ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر منتخب



چنئی۔/ صدائے وقت/(پریس ریلیز)۔
==================================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی قومی نمائندگان کونسل کا اجلاس 22اور 23نومبر 2021کورایا پورم، رمضان محل چنئی، تمل ناڈو میں منعقد ہوا۔ کونسل میں مختلف ریاستوں کے نمائندے موجود تھے، جس میں پارٹی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور عالمی اور ہندوستانی سماجی و سیاسی حالات، مسائل اور مداخلت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل میں 2021-24کی مدت کیلئے 45رکنی ممبران پر مشتمل نئے قومی عہدیداران اور قومی ورکنگ کمیٹی اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ 
جس کے مطابق قومی صدرایم کے فیضی، قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد، محمد شفیع، بی ایم کامبلے، قومی جنرل سکریٹریان الیاس محمد تمبے، سیتارام کوہیوال، عبدالمجید فیضی، محترمہ یاسمین فاروقی، قومی سکریٹریان الفانسو فرانکو، عبدالستار، ریاض فرنگی پیٹ، تائید الاسلام، فیصل عزالدین، محترمہ رونا لیلی، قومی خازن عبدالرؤف اندورمنتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ قومی ورکنگ کمیٹی اراکین کے طور پر دہلان باقوی، عبدالمجید میسور، ڈاکٹر محبوب شریف عواد، عبدالوارث، پی کویا، محمد مبارک، رضوان خان، ڈاکٹر نظام الدین خان، اشرف مولوی، پی عبدالحمید، رائے اراکل، عبدالحنان، اڈکیٹ کے پی ایم شریف، گروجنت سنگھ، اشفاق حسین، سداشیو ترپاٹھی، اشوک جادھو، محترمہ سعیدہ سعدیہ، محمد فاروق تنجاؤر، محمد کامل،ظہیر عباس، اے ایس عمر فاروق، محی الدین چنئی، محمد اشرف منگلور، سی پی عبداللطیف، اڈکیٹ شمیم اختر، منور حسین چترویدی، ڈاکٹر ظفر عبید، محترمہ کوثر بانواورپی پی محی الدین کنجو منتخب ہوئے۔ کونسل کے اختتام میں ایک مبارکباد پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں پارٹی کے کارکنوں اور حامیان نے شرکت کی۔