Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 24, 2021

گوشت کھانا ہے تو صرف ’’حلال‘‘ پر انحصار کریں، بھارتی کرکٹرز کو ہدایت.


ممبئی.. صدائے وقت /ذرائع. 24 نومبر 2021 

==================================

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس مقصد کیلئے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں انہیں صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2007کے بعد پہلی بارٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے محروم رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس ہدایت کے بعد انتہا پسند بپھر گئے۔ سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی پرسخت تنقید کی جارہی ہے، بورڈ کو حلال کھانوں کی تشہیر کرنے کے طعنے دیئے جا رہے ہیں۔