Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 20, 2021

زرعی قوانین کی واپسی، لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی جیت: ایس آئی او.




نئی دہلی /صدائے وقت /19 نومبر (پریس ریلیز). 
==================================
مودی حکومت کے ذریعے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کے اعلان کے بعد معروف طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے قومی صدر محمد سلمان احمد نے پریس بیان جاری کرکے اسے لوگوں کی جدو جہد اور قربانیوں کی جیت قرار دیا۔ 
اپنے بیان میں سلمان احمد نے کہا کہ تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے کسانوں و لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی جیت ہے۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ اکثریت پسند قوتیں عوام کی خواہشات کو نظر انداز نہیں کر سکتیں اور رائے عامہ کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے دیگر جائز مطالبات کو بھی فوری طور پر پورا کیا جائے۔ اور اُن تمام قوانین اور پالیسیوں کو جو جمہوری عمل اور عوام کی مرضی کو پامال کرتے ہوئے بنائی گئے ہیں ان کو بھی جلد از جلد منسوخ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے، احتجاج کررہے کسانوں کی کھل کر حمایت کی تھی۔