Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 20, 2021

انتخابی اجلاس مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء مشرقی زون اترپردیش.

غازی پور. اتر پردیش /صدائے وقت، /پریس ریلیز. 
==================================
ضلع غازی پور سے تقریبا 70 کلومیٹر اترپورب جانب آعظم گڑھ کامشہور ومعروف قصبہ مبارک پور جو پانچ سو سالہ قدیم ہے جس کو راجہ سید مبارک شاہ نے 965ھ میں آباد کیاہے،اسی قصبہ کےنگرپالیکا میرج ہال میں 
بتاریخ 12 ربیع الثانی1443ھ/18/نومبر 2021 ء بروزجمعرات انتخابی اجلاس مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء مشرقی زون اترپردیش منعقد ہوا جس میں غازی پور سے12 افراد کا ایک وفد اس پروگرام میں شریک ہوا،ماشاءاللہ اس پروگرام میں مشرقی زون کے19 اضلاع کے وفود کے ساتھ ہی دہلی سے بھی ایک وفد مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمو می جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں شریک ہوا۔
اس اجلاس کی صدارت مخدوم محترم حضرت مولانا عبد ارب صاحب اعظمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش نے فرمائی
اس انتخابی اجلاس میں
مولانا حافظ عبد الحئی صاحب ناظم مدرسہ منبع العلوم خیر آباد صدر منتخب ہوئے۔
نائب صدور
1- مفتی جمیل الرحمن صاحب پرتاپ گڑھ 
2- مفتی قمر الدین صاحب امبیڈکر نگر
3- مولانا افتخار صاحب مؤ
4- مفتی سہیل اختر صاحب بھدوہی
خزانچی مولانا ابو شحمہ نعمانی صاحب بنارس کاانتخاب عمل میں آیا۔
آبزرور کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد مدنی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش شامل ہوئے۔
اس انتخابی اجلاس میں غازی پور سے وفد میں شامل ہونے والے افراد.. 
1=مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری سیکریٹری جمیعۃعلماء شہرضلع غازی پور ناظم اعلی مدرسہ اشاعت العلوم ،سٹی ریلوے اسٹیشن ،فتح پور سکندر ،غازی پور 
2=مفتی عبداللہ فاروق قاسمی صدر جمیعۃعلماء شہر غازی پور
3=مولانااسرارالحق ثاقبی رکن جمعیۃ علماء شہر غازی پور
4=مولانا اکرام الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء جلال آباد ضلع غازی پور ناظم اعلی مصباح العلوم قصبہ جلال آباد ضلع غازی پور 
5=ماسٹر عبد الخالق  سیکریٹری جمعیۃ علماء بہادرگنج ضلع غازی پور
6=مولانا ۔محمدانس حبیب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء غازی پور
7=مولانا حفیظ الرحمٰن قاسمی صدر جمیعۃعلماء ضلع غازی پور
8=قاری و حافظ نہال اختر صدر جمعیۃ علماء زمانیہ ضلع غازی پورناظم اعلی مدرسہ سبیل الرشاد  زمانیہ غازی پور
9=حافظ غلام جیلانی سیکریٹری جمیعۃعلماء زمانیہ ضلع غازی پور ناظم اعلی مدرسہ تعلیم الدین خضر پور زما نیہ غازی پور
10=مولانا شکیل احمد مفتاحی جمعیۃ علماء بہادر گنج غازی پور 
11= حافظ وقاری علاؤالدین صدر جمیعۃعلماء ظہور آباد ضلع غازی پور
12= حافظ و قاری محمد مونس رکن جمیۃ علماء شہر غازی پور
 شریک ہوئے،
ہم تمام شرکاء اجلاس واراکین جمعیۃ علماء ضلع غازی پور دل کی گہرائیوں سےمولانا حافظ عبد الحئی صاحب ناظم مدرسہ منبع العلوم خیر آباد کو جمعیۃ علماء اترپردیش مشرقی زون کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جمیعتہ علماء ہند غازی پور