Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 12, 2021

یوم تعلیم کے موقع سے آئی وائی ایف کی جانب سے ضلع میں مختلف مقامات پر کیریئر گائیڈنس کے پروگراموں کا انعقاد*

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /  11 نومبر 2021 
==================================
11 نومبر کو پورے ملک میں یوم تعلیم منایا جاتا ہے۔تعلیم کی اہمیت اور اس سے جڑی شخصیات پر مختلف پروگرام ہوتے ہیں۔ اسی دن کی مناسبت سے اسلامک یوتھ فیڈریشن، اعظم گڑھ ڈویژن نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ کی رہنمائی کے لئے ضلع میں مختلف مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا جس سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ یہ پروگرام اعظم گڑھ شہر، گلواں گوری، بلریا گنج اور چاند پٹی میں ہوئے۔ ان پروگراموں میں مہمان خصوصی کے طور پر آئی وائی ایف یوپی کے کیمپس انچارج انجینیر حذیفہ جاوید شریک ہوئے۔
 آپ نے مختلف کورسز میں داخلے اور اس کی تیاری سے متعلق طلبہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ آئی وائی ایف کی جانب سے اس طرح کے پروگرام وقتاً فوقتاً پچھلے کئی سالوں سے ہورہے ہیں جس میں طلبہ کو گاؤں سے لیکر یونیورسٹی میں داخلہ تک رہنمائی کی جاتی ہے اور بقدر استطاعت کچھ طلبہ کے لیے مزید سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔