Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 12, 2021

مسلمانوں کے خلاف مذہب کا غلط استعمال ملک سے سراسر دشمنی : جمعیۃ علماء ہند.

کلکتہ میں منعقد اجلاس مجلس عاملہ نے مسلمانوں کے سلسلے میں غلط فہمی کے ازالہ کے لیے ضروری اقدام کا فیصلہ کیا

کولکاتہ11دسمبر 2021 /صدائے وقت / ذرائع 

==================================

 جمعیۃ بھون کلکتہ کے مولانا اسعد مدنی ہال میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے زیر صدارت قومی مجلس عاملہ کا دوروزہ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی آخری نشست آج صبح منعقد ہوئی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ فرقہ وارانہ صورت حال سمیت ایک درجن ایجنڈوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا اور ان سے متعلق جمعیۃ کی جاری گرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔سابقہ کارروائی کی خواندگی جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کی ،


اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا اصل کام، ملک و ملت کی فکر ی رہ نمائی ہے ، جمعیۃ علماء ہند نے آزادی وطن اور اس کے بعد تقسیم وطن کے موقع پر ملت کی رہ نمائی کرکے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا تھا، جو تاریخ میں ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے ۔آج کی موجودہ صورت حال کافی تشویش نا ک ہے ، اس ملک میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقد س کی کھلے عام گستاخی کی گئی، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، ایسے موقع پر ہم یہ کہہ کر اکتفا نہیں کرسکتے کہ محض الیکشن کے لیے نفرت کا بیج بویا جاتا ہے ، بلکہ مسلمان اور اس کی مذہبی شناختوں پر حملہ عمومی شکل اختیار کرتاجارہا ہے ، ایسے وقت میں جمعیۃ علماء ہند کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور اسے آگے آکر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا ، نیز ایسے لائحہ عمل طے کرنے ہو ں گے جن کے ذریعہ باہمی منافرت کی فضا ختم کی جاسکے اور یہ غلط فہمیوں کے ازالے کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔چنانچہ مجلس عاملہ نے اپنے اجلاس میں کافی غورو خوض کے بعد یہ طے کیا کہ سیرت ودیگر زیر بحث مسائل اور عناوین پر رسالے اور مختصر ویڈیوز تیار کرنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے قدیم شعبہ ’دعوت اسلام‘ کا احیا کیا جائے اور اس سلسلے میں مستقبل کے پلان تیا ر کیے جائیں ۔