Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 15, 2021

اسمبلی میں وندے ماترم

از /مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ/
                         صدائے وقت. 
==================================
جد یو اور بی جے پی کی مخلوط حکومت نے بی جے پی کے ایجنڈا پر کام شروع کر دیا ہے ، اسی کی ایک کڑی حالیہ اسمبلی اجلاس کا آغاز واختتام وندے ماترم سے کرنا ہے، مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی جناب اختر الایمان نے اس معاملہ پر اپنا احتجاج اسمبلی میں درج کرایا،یہ اچھی بات ہے، سارے اعمال کو آنکھ بند کرکے سہہ لینے سے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، اختر الایمان پر مختلف ارکان نے جو تبصرے کیے وہ قابل مذمت ہیں واقعہ یہ ہے کہ وندے ماترم میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ہمارے مذہبی معتقدات اور دستور میں دیے گئے مذہبی آزادی کے تصورات سے میل نہیں کھاتے ، اس لیے اس کے اسمبلی میں گائے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مسلمانوں کی واضح سوچ شریعت کی روشنی میں یہ ہے کہ ملک ہمیں محبوب ہے، لیکن یہ معبود نہیں ہے، اس لیے ہم کسی ایسی بات کو نہیں دہرا سکتے جس سے معبود ہونا ثابت ہوتا ہو۔ حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، وزیر اعلیٰ اور اسمبلی کے صدر نشیں (اسپیکر) سے آئندہ اس قسم کی حرکتوں پر روک لگانے کی اپیل کی ہے، تاکہ سیکولرزم کے بنیادی ڈھانچہ کو دھکانہ لگے، یوں بھی اختیاری چیزوں کو لازم کرنا دستور ہند کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں ہے۔