Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 16, 2022

مدرسہ بیت العلوم میں کو رونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد.. ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ نے لیا موقعے کا جائزہ.

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /16 جنوری 2022 / مدثر اعظمی کی رپورٹ. 
==================================
سرائمیر..... *اومیکرون جیسی سنگین اور مہلک وبائی بیماری سے نجات کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،15سال سے زائد عمر کے سیکڑوں بچوں نے ویکسی نیشن میں حصہ لیا* راجیش کمار ورما فارماسسٹ،اور ڈاکٹر محمد معظم کے ہاتھوں کووڈ ٹیکہ لگایا گیا،
واضح رہے کہ مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری نے گذشتہ سال مدرسہ کھلنے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کے لئے ویکسی نیشن لازم قرار دے دیا تھا،بغیر کووڈ ٹیکہ کے مدرسہ میں داخلہ ممنوع کیا گیا،چنانچہ تمام اساتذہ اور طلبہ نے اپنی سہولت کے مطابق ویکسین لگوایا،حالات سازگار ہونے کے بعد کچھ طلبہ کا اضافہ ہوا،جس کے ویکسی نیشن کا  مدرسہ میں انتظام کیاگیا،مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری نے مدرسہ کے ہر شعبہ کوبیدارکرتے ہوئے فرمایا کہ کورونا ویکسی نیشن کی دونوں ڈوز لینا ضروری ہے،ماسک کااہتمام کریں،اپنے ہاتھوں کو صابون سے صاف کرتے رہیں،اورسینی ٹائیزر کا استعمال کریں ،دومیٹر کی دوری بنائے رکھیں،بھیڑ کے درمیان نہ جائیں،اورخریدوفروخت  میں بھی سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں،ویکیسن محفوظ اور مؤثر ہے،اس وقت ہم لوگ تیسری لہر کا سامنا کررہے ہیں،اومیکرون مریضوں کی بڑھتی تعداد نے خوف وہراس پیداکردیا ہے،کورونا کی گذشتہ لہر نے لاک ڈاؤن پر مجبور کردیا،اور بکثرت اموات اور معاشی تنگی کا منظرسوچ کر اب بھی روح کانپ جاتی ہے،خدا ایسا وقت زندگی میں کبھی نہ لائے،اتنا نقصان اٹھانے ،عبادت گاہوں اور تقاریب پر پابندی کے باوجود بھی کچھ لوگ احتیاط سے کام نہیں لے رہے ہیں،اگر عوام نے احتیاط نہیں کیا،تو بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے،لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ اومیکرون کی علامات سے باخبر رہیں، بیمارہونے پر سند یافتہ ڈاکٹر سے علاج کرائیں،اور حالت مرض میں اپنے متعلقین سے دوری اختیار کریں،علاج میں سستی اور کاہلی نہ برتیں،ورنہ گھر خاندان کو نقصان پہنچ سکتا ہے،
اسی دوران ضلع مجسٹریٹ امرت ترپاٹھی بھی مع اپنے پورے عملہ کے ساتھ بیت العلوم پہنچ گئے. اس دوران مدرسہ کے طلباء کے ویکسینیشن کے سلسلے میں زمینی حقیقت کا جائزہ لیا اور جانکاری حاصل کی.. ضلع مجسٹریٹ نے کچھ ضروری ہدایات بھی دی. 
اس موقع پر ایس ڈی ایم نظام آباد راجیو رتن نے کوڈ کے متعلق جاری سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں.. کووڈ پروٹوکول کا نفاذ کریں... اگر لا پرواہی برتی گئی تو سخت کاروائی ہوگی. 
اس کیمپ میں کل187  طلباء کو ٹیکے لگائے گیے جن کی عمریں 15 سال یا اس سے زیادہ تھیں. 
اس موقع پر مفتی محمد اجود اللہ پھولپوری،مولانا جمال انور قاسمی،مولانا محبوب عالم قاسمی،مفتی محمد شاکر مدنی،مولانا نسیم احمد معروفی،مولانا عبدالہادی،مولانا فیضان احمد،مولانا محمد کاشف،مولانا حسیب الرحمن وغیرہ بطور نگراں موجود رہے،