Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 16, 2022

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو آرڈنیشن کمیٹی کو دیا مکتوب..



اترپردیش میں ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کیلئے مانگی حمایت
لکھنو.. اتر پردیش /صدائے وقت 15 جنوری 2022 ۔(پریس ریلیز)۔
==================================
 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے گزشتہ دنوں مغربی اتر پردیش کی کیرانہ اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر سرور علی،تھانہ بھون اسمبلی حلقہ سے مولانا صدام اور مودی نگر اسمبلی حلقہ سے عمران واحد جملہ تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور مستقبل قریب میں مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے15جنوری 2022کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کوآرڈنیشن کمیٹی کی جانب سے   "الیکشن میں مسلم مسائل کیوں زیر بحث نہیں ہیں "؟کے عنوان سے منعقد ایک سمینار میں شرکت کی اور اے ایم او کوآرڈنیشن کمیٹی کے کوآرڈنیٹر محمد عامر منٹوی کو ایک مکتوب پیش کیا اور اتر پردیش انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کیلئے حمایت طلب کی۔واضح رہے کہ اے ایم یو، کو آرڈنیشن کمیٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباو سابق طلباء، ٹیچنگ اسٹاف و غیر ٹیچنگ اسٹاف کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے دیئے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ آج ہمارا ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، فرقہ پرستی اور فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے آمرانہ رویوں کی وجہ سے ملک کا جمہوری نظام خطرے میں ہے۔ حکومت کو عوام کے حقوق،سیکولرازم اور جمہوری اقدار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ لوگوں کو ڈرانے، ہراساں کرنے اوران کے حقوق کو پامال کرنے کے مقصد سے غیر آئینی، غیر جمہوری اور کالے قوانین بنائے جارہے ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک شدید معاشی زوال کا شکار ہے۔ ملک میں اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرنے مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے، مختلف سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں اور حکمت عملیوں سے یہ واضح ہے کہ وہ بھی آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریہ کے زیر اثر کام کررہی ہیں۔ اتر پردیش میں پچھلے پانچ سالوں سے ریاست کے عوام یوگی حکومت کی ہٹلرازم، متعصبانہ، غیر اخلاقی اور عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور اس حکومت کا تختہ الٹنے پر آمادہ ہیں۔ ایس ڈی پی آئی حکومت کی ناانصافیوں، مظالم، جابرانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف واحد متبادل کے طور پر ابھر رہی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کے فاشسٹ نظریے کا مضبوطی سے مقابلہ کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ایک قومی سطح کی کیڈر پر مبنی سیاسی پارٹی ہے جس کی بنیاد نڈر، بے لوث اور تربیت یافتہ کارکنوں پر ہے جو ناانصافی، ظلم، جبر، استحصال، عدم مساوات اور اس ملک میں خوف اور بھوک کے ماحول سے لڑتی ہے اور انصاف، مساوات، آزادی، بھائی چارے پر مبنی ہندوستان معاشرے کی تعمیر کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے کسان، غریب، مزدور، اقلیتیں، قبائلی، دلت اور پسماندہ طبقات امید سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سیکولرازم، جمہوریت، آئین اور انصاف پر یقین رکھنے والی سماجی اور سیاسی تنظیمیں متحد ہوکر اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ذریعے ملک سے فرقہ پرستی اور فسطائیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اس کیلئے تمام ہم خیال لوگوں کو ایس ڈی پی آئی کی حمایت کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔