Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 17, 2022

ڈاکٹر محفوظ الرحمان،حکیم عبد الحمید انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے نامزد.



نئی دہلی / صدائے وقت /ذرائع /١٨ جنوری ٢٠٢٢
=================================
  آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سیکرٹری حکیم سید احمد خان نے ایک پریس ریلیز جاری کرکےسال 2022کے لیے طب یونانی کے میدان میں نمایاں کارکردگی والوں کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا۔اعلان کے مطابق آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی ایوارڈ کمیٹی نے اس سال کا حکیم عبد الحمید انٹرنیشنل ایوارڈ ڈاکٹر محفوظ الرحمان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،جو 12فروری کو عالمی یوم یونانی کے موقع پر کانسٹی ٹیوشن کلب،دہلی میں منعقد ایک باوقار تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
.                  (ڈاکٹر محفوظ الرحمان) 
                    
   ڈاکٹر محفوظ الرحمان اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج بھوپال میں صدر شعبئہ تحفظی و سماجی طب کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر محفوظ الرحمان کا شمار مدھیہ پردیش کی نمایاں طبی شخصیات میں ہے،صوبہ میں یونانی طب کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں ان کی بڑی اہم خدمات ہیں۔
   حکیم عبد الحمید انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر محفوظ الرحمان کی نامزدگی سے اجمل خاں طبیہ کالج کے فارغین اور مدھیہ پردیش کے طبی حلقہ میں خوشی کا ماحول ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں ڈاکٹر محفوظ الرحمان کے احباب اور ان کے تلامذہ موصوف کی خدمت میں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔