Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 25, 2022

لکھنؤ ضلع جیل کے قیدیوں کو تقسیم کئے گئے گرم کپڑےاے پی سی آر کی جانب سے یوم جمہوریہ کی ماقبل شام ضلع جیل میں پروگرام


لکھنؤ:اتر پردیش /صدائے وقت /25 جنوری 2022 /پریس ریلیز. 
==================================
ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو کہ غریب اور پسماندہ افراد کی قانونی امداد و رہنمائی، مظلوم افراد کیلئے قانونی تحفظ، ناانصافی کے شکار افراد کا قانونی دفاع اور ملک و سماج سے نا انصافی اور ظلم کے خاتمہ کی جد وجہد کیلئے کوشاں ہے۔ وہیں مختلف جیلوں میں بند ضرورتمند قیدیوں کی بنیادی ضروریات کا بھی ایسوسی ایشن خیال رکھتی ہے۔
اس ضمن میں اے پی سی آر کی جانب سے یوم جمہوریہ کی ماقبل شام لکھنؤ کی ضلع جیل میں 102/ ضرورتمند قیدیوں کے درمیان گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے پی سی آر کے سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان نے کہا کہ  ایسے ماحول میں جہاں سماج کے کسی شخص کے ذریعہ کئے گئے کسی جرم کی پاداش میں سماج اور خود اس کے گھر خاندان والے اس سے ناطہ توڑ لیتے ہیں، ان حالات میں ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کی کوشش رہتی ہے کہ ان قیدیوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔
اے پی سی آر کے کوآرڈینیٹر شان الہیٰ نے بتایا کہ اس قبل بھی مختلف جیلوں میں اے پی سی آر کی جانب سے گرم کپڑے اور کمبل وغیرہ تقسیم کئے جاتے رہے ہیں اور مختلف تہواروں کے موقع پر بھی قیدیوں کے درمیان شیرینی وغیرہ تقسیم کی جاتی ہے۔
اس موقع پر لکھنؤ ضلع جیل کے جیلر، ڈپٹی جیلر اجے کمار، ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان سکریٹری اے پی سی آر، شان الہیٰ کوآرڈینیٹر اے پی سی آر، ایڈوکیٹ محمد آصف اکرم موجود تھے۔

محمد راشد 
9198502413