Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 27, 2022

مفتی ضیاءالحق سماجوادی پارٹی کے اقلیتی سیل کے قومی ایکزیکیو ٹیو ممبر نامزد.

لکھنؤ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع../ نمائندہ. 
==================================
ضلع اعظم گڑھ کے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ضلع کے ہی موضع کوہنڈہ کے رہنے والے مفتی ضیاءالحق کو سماجوادی پارٹی نے "سماجوادی اقلیتی سبھا" کا ایکزیکیو ٹیو ممبر نامزد کیا ہے. اس بابت نامزدگی کا خط اقلیتی سبھا کے قومی صدر مولانا محمد اقبال خان قادری و قومی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد یامین خان نے. مفتی ضیاءالحق کو سونپا.
اس نامزدگی سے پورے علاقے اور ضلع اعظم گڑھ میں خوشی کا ماحول ہے.
مفتی ضیاءالحق کم عمری میں ہی سیاسی بصیرت کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں.. مفتی صاحب نے اپنی تعلیم مدرسہ ریاض العلوم گرینی جونپور سے حاصل کی. تعلیم سے فراغت کے بعد گرینی مدرسہ میں ہی درس و تدریس سے منسلک ہوگیے. مگر جولانی طبیعت کے مفتی صاحب چین سے کہاں بیٹھنے والے تھے.. جب مولانا عامر رشادی نے علماء کونسل کی تشکیل کی تو مفتی صاحب بھی سیاست کے میدان میں کود پڑے اور علماء کونسل میں بہت سرگرم رہے.. مگر جب مختار انصاری نے اپنی پارٹی قومی ایکتا دل بنائی تو اس میں شامل ہوگیے اور اس فیملی سے اتنا متا‍ثر اور قریب ہوے کہ انھیں کے ساتھ بی ایس پی میں شامل ہوئے اور اب سماجوادی پارٹی میں شامل ہوکر نیشنل ایکزیکیٹو میں جا پہنچے.
 اس موقع پر علاقے کے معروف صحافی، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے مفتی ضیاءالحق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم سماج کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ مدرسوں سے نکل کر ہمارے نوجوان آج قومی سیاست کا حصہ بن رہے ہیں.. اس سے مسلم قوم کا مستقبل تابناک نظر آتا ہے.
محمد طالب، مدرسہ سجاد العلوم کے بانی و منتظم اعلیٰ و سماجوادی اقلیتی سبھا کے صوبائی سکریٹری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی قیادت و سربراہی میں تنظیم کو مضبوط کرنے اور سماجوادی مشن کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی.
نامہ نگار صدائے وقت سے دوران گفتگو مفتی ضیاءالحق نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر جناب اکھیلیش یادو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقلیتی سبھا کے عہدیداران نے جو توقع مجھ سے کی ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا... انھوں نے زندگی میں سیاست کو  ضروری اور اہم بتایا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم سے قوم و ملت کی خدمت بہتر طریقے سے کی جاسکتی ہے.
علاقے کے بہت سے مانند افراد نے مفتی ضیاءالحق کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے.