Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 1, 2022

حکیم مصباح الدین اظہر اور حکیم فخر عالم گراں قدر طبی خدمات کے لیے ایوارڈ سے سرفراز



(دہلی میں منعقد ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر طب و سائنس اور دوسرے شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی کئ اہم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا). 
نئی دہلی /صدائے وقت / 1 اپریل 2022 (نیوز رپورٹر). 
==================================
یکم اپریل 2022کومسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی کے ذریعہ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر نئی دہلی میں عالمی یوم یونانی طب کا انعقاد عمل میں آیا ،اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی ،سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عاصم علی خاں ،پدم شری پروفیسر اختر الواسع ،پدم شری ڈاکٹر محمد محسن ولی،سراج الدین قریشی (صدر انڈیا اسلامک کلچر سنٹر)،ڈاکٹر سید فاروق احمد(ہمالیہ ڈرگس) کے علاوہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد عمران ،نیشنل سکریٹری اور پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر صاحبزادہ انجم ریحان اور سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حکیم اسلم جاوید کے اسماء قابلِ ذکر ہیں۔اس موقع پر مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی کے ذریعہ طب و سائنس اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ،ان ایوارڈ یافتگان میں حکیم مصباح الدین اظہر اور حکیم فخر عالم کو یونانی طب میں نمایاں کارناموں کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا جو وزارت آیوش حکومت ہند کے تحت قائم مرکزی یونانی کونسل کے ادارہ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن علی گڑھ میں ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔علالت کی وجہ سے حکیم فخر عالم دہلی نہیں جاسکے اس لیے ان کی طرف سے حکیم مصباح الدین اظہر نے ایوارڈ ریسیو کیا۔